🗓️
نیویارک(سچ خبریں)دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی نے بالی ووڈ کے قدیم ترین اسٹوڈیو کو خریدنے کا اہم فیصلہ کیاہے۔ ایمیزون کی جانب سے ایم جی ایم اسٹوڈیوز کو خریدنے کی خبر حال ہی میں میڈیا انڈسٹری سے آنے والی دوسری بڑی خبر ہے، جس کا مقصد نیٹ فلیکس اور ڈزنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمیزون نے ایم جی ایم اسٹوڈیو اس کی گزشتہ پینتیس سال میں بنائی گئی چار ہزار فلموں اور سات ہزار سے زائد شوز کو ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سے زائد میں خریدنے کا اعلان کیا ہے، جس میں مشہور فلمیں جیمز بانڈ اور دی ہیبٹ بھی شامل ہیں۔
اس خریداری کا بنیادی مقصد ایمیزون کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس “پرائم” پر ناظرین کے لیے زیادہ سے زیادہ نیا تفریح مواد پیش کرنا ہے اور یہ ایمیزون کی دوسری بڑی خریداری ہے، اس سے قبل دو ہزار سترہ میں ایمیزون نے امریکا کا ایک ہول فوڈ گروسری اسٹور چودہ ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
ایمیزون نے ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا کہ کتنے لوگ اس کی ‘پرائم’ ویڈیو اسٹریمنگ سروس دیکھتے ہیں، لیکن اندازے کے مطابق یہ تعداد 20 کروڑ ہو سکتی ہے کیونکہ ‘ایمیزون پرائم’ ممبر شپ لینے والوں کو کم وقت میں شپنگ اور ویڈیو اسٹریمنگ سروس کی سہولیات دیتا ہے۔
ایمیزون نے کہا ہے کہ وہ ‘ایم جی ایم’ کی وسیع لائبریری کا استعمال کرے گا ، جس میں ہالی ووڈ کی مشہور فلمیں راکی ، رابو کوپ اور پنک پینتھر شامل ہیں۔ اور انہیں نئی فلمیں اور شو بنانے کے لیے استعمال کرے گا۔واضح رہے کہ گرجتے ہوئے شیر کے نشان کے ساتھ مشہور ‘ایم جی ایم’ ہالی ووڈ کے سب سے قدیم اسٹوڈیو میں سے ایک ہے جو انیس سو چوبیس میں قائم ہوا تھا جب خاموش فلمیں بنتی تھیں۔
مشہور خبریں۔
تحریک لبیک پاکستان کے درمیان کردار ادا کرنے کی پیشکش قبول کی تھی
🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان
نومبر
اسلام مخالف سیاست دان ہالینڈ کے وزیراعظم بننے کے خواہاں
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف اور امیگریشن مخالف
نومبر
یورپ امریکی ڈکٹیشن کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے: ماسکو
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ
اکتوبر
حکومت کی اتحادیوں کو منانے کی کوششیں تیز
🗓️ 26 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف اپوزیشن کی
مارچ
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 754 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار کی حد بحال
🗓️ 3 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا
اکتوبر
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال
دسمبر
جانسن نے اپنی الوداعی تقریر میں برطانیہ کی توانائی اور معاشی بحران پر زور دیا
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: اس پوزیشن میں اپنی آخری تقریر میں 10
ستمبر
چین اور روس کے تعلقات بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب
فروری