نظام شمسی میں موجود 2 سیاروں کے اصل رنگ سامنے آگئے

🗓️

سچ خبریں: برطانیہ کے ماہرین فلکیات کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نظام شمسی میں موجود نیپچون اور یورینس نامی سیاروں کے رنگ وہ نہیں جو ہم طویل عرصے سے سمجھتے آئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1980 کی دہائی میں ایک خلائی مشن کی تصاویر میں نیپچون کو نیلے رنگ اور یورینس سبز رنگ میں دکھایا گیا تھا۔

لیکن ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برف کے دو بڑے سیارے ہرے مائل نیلے رنگ کے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹرک ارون کے مطابق ماہرین فلکیات طویل عرصے سے جانتے ہیں کہ دونوں سیاروں کی تصویروں میں جو رنگ دیکھتے ہیں وہ ان کے اصلی رنگ نہیں ہیں، یہ تحقیق ماہانہ آف دی آر اے ایس میں شائع ہوئی ہے۔

حالیہ تحقیق میں محققین نے یورپی ساوتھرن آبزرویٹری کی ٹیلی سکوپ پر ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ امیجنگ اسپیکٹروگراف اور ملٹی یونٹ اسپیکٹرو اسکوپک ایکسپلورر کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ یورینس اور نیپچون کے رنگ ایک جیسے ہرے مائل نیلے رنگ کے ہیں تاہم نیپچون میں نیلا رنگ تھوڑا گہرا ہے۔

مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یورینس اس وقت سبز نظر آتا ہے جب گرمیوں اور سردیوں میں اس کا ایک قطب سورج کی طرف ہوتا ہے لیکن موسم بہار اور خزاں کے دوران جب سورج equator پر ہوتا ہے، تو اس کا رنگ نیلا ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بجٹ دستاویزات پر وزیر خزانہ کا رد عمل سامنے آگیا

🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 24 جون کو شیڈول اختتامی خطاب کا انتظار کیے

ہنیہ کے جانشین کے طور پر السنوار کے پیغامات

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابوآلاء الولائی

نویں اور گیارہویں کے امتحانات اگست میں لینے کا فیصلہ

🗓️ 16 جون 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں

ایئر چیف کی فواد چوہدری سے ملاقات، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلۂ خیال

🗓️ 10 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور خان

ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے:حزب اللہ

🗓️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر محمود قماطی

چین میں تیزی سے پھیلنے والا وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت

🗓️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت  نے کہا ہے کہ چین

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

🗓️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے انعقاد کے

یمن کے سُقُطری جزیروں میں سعودی اور اماراتی فوجیوں کے مابین شدید جھڑپیں

🗓️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:باخبر ذرائع نے یمن کےسُقُطری جزیروں میں سعودی فوج اور متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے