🗓️
نیویارک(سچ خبریں) ویب سائٹ فیس بک کے مطابق ایپس میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے جا رہے ہیں، فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹاگرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپس میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر انسٹاگرام میں کیا جانے والا نیا اضافہ ان باکس سین ہے۔اس میں ان باکس میں دیکھنے سے صارفین کو علم ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں جن افراد کو انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہے، وہ پیغام کو دیکھ چکے ہیں۔
ایک اور کارآمد فیچر میسنجر میں متعارف کروایا گیا ہے اور فیس بک نے پرانی چیٹس کو آسانی سے ہائیڈ کرنے کے لیے سوائپ لیفٹ کا آپشن دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ہائیڈ کی جانے والی چیٹس تک رسائی کے لیے مینیو میں آپشن دیا گیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے اس وقت آڈیو فیچرز پر کافی کام کیا جارہا ہے اور اب میسنجر میں صارف وائس میمو دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے بٹن دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ مائیک آئیکون کو کلک کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح آئی او ایس میں صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر اپنی تصاویر اور کلپس کے ساتھ رپلائی بھی کرسکیں گے۔
فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹا گرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک اسٹار وارز کے مداحوں کے لیے جبکہ دوسری نیٹ فلکس کے ایک شو سے متعلق ہے۔دونوں میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کا آپشن بھی موجود ہے اور ان کو چیٹ سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی گلوکارہ نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
🗓️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے امریکا میں بڑا اعزاز
جنوری
مغرب یوکرین کے بحران کی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتا ہے: روس
🗓️ 16 مئی 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو کا کہنا ہے
مئی
فلسطینی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش کا اظہار
🗓️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی
مارچ
خطے کے لیے ایران اور سعودی عرب کے تعاون کی اہمیت:عمار حکیم
🗓️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے
جنوری
اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں : روس
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:گزشتہ شب اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے نے
نومبر
ابرار الحق نے کیا کوہ پیما سدپارہ کے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کا فیصلہ
🗓️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2
فروری
صیہونی درندے فلسطینی شہداء کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ برطانوی میگزین کا انکشاف
🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسے میں جب اسرائیل عالمی برادری کی ہلاکت خیز خاموشی
دسمبر
مغربی ممالک کی ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے اغراض و مقاصد
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں یورپی تروئیکا اور امریکہ نے ایران کے
ستمبر