?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، حکومتی وزرا سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 300 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ کے غزہ میں تازہ حملوں میں بچوں، خواتین اور حماس کے کمانڈر سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کتنی گھناوئنی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینی نوجوانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ میرے بھائی پُر امید رہیں، وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہوگی۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے از خود کوئی ٹوئٹ نہیں کیا لیکن انہوں نے حنان اشراوی نامی ایک ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔حنان اشراوی نے کہا کہ اقصیٰ میدان جنگ نہیں ہے، یہ ایک عبادت گاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عبادت خانہ یا مندر یا گرجا گھر نہیں ہے، یہ ایک مسجد ہے اور اندر موجود فلسطینی پُر امن عبادت گزار ہیں۔حنان اشراوی نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی قابض ایک مقدس جنگ لڑنے پر تلے ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف آج فلسطین کے سفارت خانے جائیں گے اور مسجداقصیٰ اور فلسطینی علاقوں پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کریں گے۔
پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم اورنگزیب کے حوالے سے کہا گیا کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کا پیغام دیں گے۔
علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف ممتاز حریت رہنما اشرف صحرائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کشمیر ہاؤس میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں سید علی گیلانی کے دست راست اشرف صحرائی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آزاد جموں وکشمیر کے لیے پارلیمنٹری بورڈ کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات کے لیے اُمیدواروں سے متعلق غور ہوگا۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، فلسطین اور بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو فلسطینی عوام کی وکیل تھیں۔
سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد حکومت پاکستان نے خارجہ امور سے متعلق امور پر توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی نااہلی کا الزام پاکستانی سفارتکاروں پر ڈال رہے ہیں۔علاوہ ازیں آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔


مشہور خبریں۔
نیویارک میں مبینہ چینی خفیہ پولیس اسٹیشن چلانے پر امریکی شہری کو سزا
?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:امریکی عدالت نے 64 سالہ شہری لو جیان وانگ کو نیویارک
مئی
وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آسٹریلین وزیر خارجہ
نومبر
غزہ کے لیے عبوری کمیٹی، اتحاد کی جانب ایک قدم یا ایک عارضی تجربہ؟
?️ 25 اکتوبر 2025غزہ کے لیے عبوری کمیٹی، اتحاد کی جانب ایک قدم یا ایک
اکتوبر
سندھ میں کتوں کے قہر کی وجہ خود سندھ حکومت ہے
?️ 2 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ شہر میں
اپریل
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں پر اپنے
جون
کیا ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ جیل نہ جائیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی قانونی ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل نہ بھیجنے
اگست
حریت کانفرنس نے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیئے عالمی برادری سے اہم اپیل کردی
?️ 8 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں
جون
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
?️ 20 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے
جولائی