مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف

🗓️

سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی معروف سیریز 12 کا تیسرا اور قدرے سستا فون متعارف کرادیا۔

کمپنی نے چند ہفتے قبل رئیل می 12 پرو اور رئیل می 12 پرو پلس متعارف کرایا تھا، جنہیں فیچرز کے حوالے سے اچھے فون قرار دیا گیا تھا۔

اب کمپنی نے 12 سیریز کا سستا فون رئیل می 12 متعارف کرایا ہے، جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض ایک گھنٹے میں فون کی بیٹری زیرو سے 100 فیصد تک چارج کی جا سکتی ہے۔

رئیل می 12 کو 72-6 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ فائیو جی سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو صرف 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

رئیل می 12 کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا جب کہ دوسرا دو میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 45 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو محض ایک گھنٹے میں زیرو سے 100 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے فون کو فوری طور پر چین اور بھارت میں متعارف کرایا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

کمپنی نے رئیل می 12 کی پاکستانی قیمت 57 ہزار روپے تک رکھی ہے، تاہم ممکنہ طور پر اسے پاکستان میں پیش کرتے وقت اس کی قیمت مزید کم کردی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

قسام کے نئے اقدامات؛ انتباہی پیغام سے لے کر قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بٹالینز نے

عمران خان کسی کی بھی غیر قانونی سفارش نہیں کریں گے:فواد چوہدری

🗓️ 22 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال

ترکی میں اقتصادی بحران پر سیاسی تناؤ کا اثر

🗓️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں ہر کوئی اکرم امام اوغلو کے

امیر کویت کا بیٹا اس ملک کا وزیر اعظم مقرر

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:کویت کے امیر نے اپنے بڑے بیٹے شیخ احمد نواف الاحمد

ماسکو اور تل ابیب کے درمیان اختلافات کی وجہ

🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے دعویٰ کے مطابق روسی سائبر فوج نے صیہونی

پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے، عمران خان

🗓️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم

یمن نے تل ابیب کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا

🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع  نے صیہونی حکومت کے

صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی: فیصل سلطان

🗓️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے