اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل راجہ ظہورالحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان خان عدالت پیش ہوئے، جنہوں نے علی امین امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ ’سرکاری شیڈول کے باعث علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہوسکتے اس لیے استثنیٰ دیاجائے‘، جس پر عدالت نے ان کی یہ درخواست منظور کرلی۔
بتایا گیا ہے کہ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دےدیا، عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’نوٹسز تعمیل نہیں کرائے گئے اور ملزم کو موصول نہ ہوسکے، اس لیے ملزم کے خلاف دفعہ87اور 88 کی کاروائی ختم کی جاتی ہے، درخواست گزار50 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک مقامی ضامن دے‘، عدالت نے کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے سماعت14 مارچ تک ملتوی کردی۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیاتھا۔ خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں، صوبے کے گورنر غلام علی نے ان سے حلف لیا، ان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاورمیں ہوئی جہاں حلف برداری کی تقریب میں چیف سیکرٹری، چیف جسٹس ہائیکورٹ، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں جب کہ حلف برداری کی تقریب سے قبل نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے نگراں کابینہ تحلیل سے متعلق سمری پر گورنر غلام علی نے دستخط کرکے کابینہ تحلیل کرنے کی منظور دی۔

مشہور خبریں۔

اتحادی حکومت کا آئندہ انتخابات سےقبل ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا

?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کے لیے نوکریاں

پاک فوج کی حمایت میں اہم بل منظور

?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح

این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نتیجہ روک دیا گیا

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر (آراو

وزیر خزانہ منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا

?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عید الاضحیٰ

گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز

?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش

موساد میں اقتدار کی کشمکش میں شدت

?️ 7 جون 2026سچ خبریں:صہیونی خفیہ ایجنسی موساد میں اعلیٰ سطحی اختلافات سامنے آ گئے۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنا جرم ہے؛مقتدی صدر

?️ 25 دسمبر 2025اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنا جرم ہے؛مقتدی صدر عراق میں اسرائیل

ایران اور مصر کے تعلقات سے مغرب کے لیے پیغامات

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اردن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اور تجزیہ نگار جمال الشلبی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے