?️
سیئول( سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ برس کے مقابلے میں کم قیمت پر جدید ترین ’فولڈ ایبل اسمارٹ فونز‘ متعارف کرادئیے ہیں۔جنہیں ستائیس اگست سے امریکا اور یورپ کی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے ’گلیکسی زی فولڈ تھری‘ اور ’گلیکسی زی فلپ تھری‘ متعارف کرائے ہیں جو ستائیس اگست سے امریکا اور یورپ کی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
کمپنی کی جانب سے گلیکسی زی فولڈ تھری کی قیمت ایک ہزار 799 ڈالرز مقرر کی گئی ہے جب کہ ’گلیکسی زی فلپ تھری‘ کی قیمت 999 ڈالرز ہوگی۔سام سنگ کے ان جدید ترین فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی خصوصیات پر نظر ڈالیں تو گلیکسی زی فولڈ تھری کی مین اسکرین 7.6 جب کہ گلیکسی زی فلپ تھری کی اسکرین 6.7 انچ پر مشتمل ہے۔
یہی نہیں فون میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر نصب ہے جب کہ اس میں 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج موجود ہے، گلیکسی زی فولڈ تھری میں دس میگا پکسل سیلفی کیمرا جب کہ چار میگا کا پکسل انڈر ڈسپلے کیمرا موجود ہے جب کہ فون کی پشت پر بارہ میگا پکسل کے الٹرا وائیڈ، وائیڈ اینگل اور ٹیلی فوٹو کیمرا موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے جرم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایرانی وفد: 1. صیہونی حکومت
اکتوبر
عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز
?️ 2 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب زدگان کے لیے
اکتوبر
انٹیلیجنس ایجنسی سمیت 4 اداروں کو پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں دیے گئے قرضوں کی تحقیقات کا حکم
?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایک انٹیلی جنس ایجنسی
جولائی
پنجاب کے 15 اضلاع میں آج سے لگے گا لاک ڈاون
?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ
ستمبر
The Sacred Balinese "Fire Horse” Dance: Sanghyang Jaran Dance
?️ 23 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
استعمار نائیجر میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تیانی نے نائجر میں کسی بھی
اگست
صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے سے روکا
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں
مئی
پل میں تولا، پل میں ماشہ؛ انوکھی امریکی سیاست
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کے ایک روز بعد ایک
جون