تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف

🗓️

سچ خبریں: امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے طاقتور ترین بیٹری کے حامل فون کو متعارف کرادیا، جس کی بیٹری لگ بھگ 100 دن تک چلے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انرجائزر نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں اینڈرائیڈ فون متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون رواں برس کے اختتام تک عام فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مذکورہ کمپنی دراصل بیٹریز اینڈ پاور بینک بناتی ہے اور اب اسی کمپنی نے 28 ہزار ایم اے ایچ کے پاور بینک کو اسمارٹ فون میں تبدیل کردیا اور کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ ہارڈ کیس پی 28 کے نامی فون متعارف کرائے گی۔

مذکورہ فون کو 87-6 انچ اسکرین، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل، دوسرا 20 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔

اسی طرح ہارڈ کیس پی 28 کے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ فرنٹ کیمرے کو خصوصی طور پر ویڈیو کالز کے دوران بہتر کوالٹی کی ٹیکنالوجی سے اپگریڈ کیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے جائیں گے جب کہ اسے ایںڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کا وزن بھی عام فونز کے مقابلے چار گنا زیادہ یعنی نصف کلو سے زیادہ ہوگا۔

کمپنی کے مطابق ہارڈ کیس پی 28 کے میں 28 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 36 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیاجائے گا اور فون کی بیٹری محض ڈیڑھ گھنٹے میں 100 فیصد فل ہوجائے گی۔

کمپنی کے مطابق اگر مذکورہ فون کا استعمال کم رکھا جائے گا تو اس کی بیٹری 94 دن تک چلائی جا سکے گی اور اگر فون سے مسلسل 24 گھنٹے تک فون کالز بھی کی جائیں تو بھی اس کی بیٹری 5 دن تک چلے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ فون کو اکتوبر 2024 تک فروخت میں پیش کیا جائے گا اور اس کی ابتدائی پاکستانی قیمت 74 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خوشخبری

🗓️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطون کی ویب سائٹ

مالم جبہ واقعہ، ’دفتر خارجہ کو سفارت کاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی‘

🗓️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ

برطانیہ پر سائبر حملوں کے سیلاب کا نیا ریکارڈ

🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی حکومت کے ایک ادارے کے سروے سے پتہ چلتا ہے

عذر بدتر از گناہ

🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر کے خلاف

پاک، بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری مسئلہ کشمیر کے حل پر مشروط ہے: شیخ رشید

🗓️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان

لاہور: جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکر لی گئی

🗓️ 23 جون 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکے

حکومت نے جہانگیر خان ترین گروپ کے ردِعمل کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا

🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران

سعودی جنگجوؤں نے یمن کے بعض صوبوں پر 23 بار بمباری کی

🗓️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:   یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے