بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

🗓️

سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے الزام میں مسلم اکثریتی یورپی ملک البانیا نے فوری طور پر ایک سال کے لیے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

البانیا سے قبل بھی متعدد ممالک ٹک ٹاک کو فحاشی، بے راہ روی، تشدد اور قومی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر پابندی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دسمبر 2024 میں البانیا میں ٹک ٹاک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران 14 سالہ لڑکے کے قتل کے بعد حکومت نے یکم جنوری 2025 کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

البانیا کے وزیر اعظم نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو نئی نسل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی نئی نسل کو ٹک ٹاک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، نئی نسل میں شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے سے تشدد فروغ پا رہا ہے۔

وزیر اعظم کی طرح دیگر حکومتی ارکان نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کی جب کہ عوام نے بھی اس پر پابندی پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

زیادہ تر عوام نے ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کی، تاہم بعض افراد کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن پر پابندی مسئلے کا حل نہیں۔

البانیا کی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے سیاست دانوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کو حکومت کی جانب سے رواں برس ہونے والے انتخابات میں قبل از دھاندھلی کے منصوبے سے بھی جوڑا۔

مشہور خبریں۔

میڈیا پر ذہنی صحت جیسے مسائل کو اجاگر نہیں کیا جاتا، ثروت گیلانی

🗓️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ثروت گیلانی نے ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے

جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی خودکشی کرنے کی کوشش

🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی

20 سال بعد افغانستان میں امریکہ کی خوشحالی کا راز

🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: دہشت گردی سے لڑنے، جمہوری نظام کے قیام، امن و

حماس کے لیے ریاض کی حالت کا انکشاف

🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    المیادین نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

غیرملکی امریکی امداد 90 دن کے لیے معطل؛ٹرمپ کا حکم

🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے

اسحٰق ڈار اگلے ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف، عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت کریں گے

🗓️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار اگلے ہفتے واشنگٹن میں عالمی

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

🗓️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

حزب اللہ کے دندان شکن جواپ پر صیہونی اعلیٰ افسران کا ردعمل

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کے خلاف حزب اللہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے