نیویارک( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے شیاؤمی کو نیچے دھکیلتے ہوئے ایک بار پھر دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، سب سے زیادہ فونز سام سنگ کے فروخت ہوئے جون 2021 کے دوران شیاؤمی نے سام سنگ اور ایپل سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سنہ 2021 کی تیسری سہ ماہی میں بھی سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی۔اسمارٹ فونز کی فروخت کا تجزیہ کرنے والی کمپنی کینالیز کی رپورٹ کے مطابق 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران بھی سام سنگ کی سبقت برقرار رہی، اس عرصے میں سام سنگ کا مارکیٹ شیئر 23 فیصد رہا.مگر اس سہ ماہی میں ایپل نے دوسری پوزیشن ایک بار پھر حاصل کرکے شیاؤمی کو نیچے دھکیل دیا ہے۔کامیاب
ایپل کا جولائی سے ستمبر تک اسمارٹ فونز مارکیٹ میں شیئر 15 فیصد رہا جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 3 فیصد بہتر ہے۔شیاؤمی کے حصے میں تیسرا نمبر آیا مگر یہ تنزلی محض ایک فیصد کمی میں آئی جو 14 فیصد رہا، ویوو اور اوپو چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے جن کا مارکیٹ شیئر بالترتیب 10 فیصد رہا۔
سنہ 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد کم رہی، اس کی وجہ عالمی سطح پر چپس کی قلت ہے اور ماہرین کے خیال میں اس بحران پر قابو پانے میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
کینالیز کے مطابق تمام کمپنیوں کی جانب سے اسمارٹ فونز کی تیاری کے لیے درکار اجزا کی عالمی قلت کے باعث ان کے حصول کے لیے سخت مسابقت ہورہی ہے، مگر شیاؤمی نے نئے ہدف پر نگاہیں جما دی ہیں اور وہ ہے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بننا۔
جون 2021 کے دوران شیاؤمی نے سام سنگ اور ایپل سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے۔جون میں کمپنی نے مئی 2021 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور دنیا بھر میں فون مارکیٹ میں اس کا شیئر 17.1 فیصد رہا۔ سام سنگ اور ایپل اس عرصے میں بالترتیب 15.7 فیصد اور 14.3 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
مشہور خبریں۔
’9 مئی سے متعلق صرف 6 مقدمات میں 33 ملزمان کو فوجی حکام کے حوالے کیا گیا‘
مئی
وینزویلا نے فلسطین کے لیے کیا کیا ہے؟
اگست
غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں
جون
سعودیہ نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے: وزیر خزانہ
اکتوبر
صدر مملکت کی علماء سے مذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل
جون
مارچ 2025 میں دہشتگردوں کے حملوں کی تعداد 11 سال بعد پہلی بار 100 سے متجاوز
اپریل
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ، مشعال ملک
دسمبر
کشمیریوں کو ماہ رمضان میں بھی سکون نصیب نہیں، بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن شروع کردیا
اپریل