?️
سچ خبریں: ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز یونٹ اے ڈبلیو ایس پیر کو تعطل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث دنیا بھر کی کئی کمپنیوں کو کنیکٹیوٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور فورٹ نائٹ اور اسنیپ چیٹ سمیت متعدد معروف ویب سائٹس اور ایپس کی سروسز متاثر ہوئیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اے ڈبلیو ایس نے اپنی اسٹیٹس ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ میں بتایا کہ امریکا کے مشرقی خطے (یوایس-ایسٹ-ون) میں ’متعدد سروسز کے لیے ایرر ریٹس اور لیٹنسی میں اضافہ‘ ہوا ہے۔
اے آئی اسٹارٹ اپ پرپلکسی، کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس اور ٹریڈنگ ایپ رابن ہڈ نے سروس میں آنے والے اس تعطل کی ذمہ داری اے ڈبلیو ایس پر عائد کی۔
پرپلکسی کے سی ای او اروند سرینیواس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’پرپلکسی اس وقت بند ہے، اس کی بنیادی وجہ اے ڈبلیو ایس میں خرابی ہے، ہم اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔
اے ڈبلیو ایس کمپنیوں، حکومتوں اور انفرادی صارفین کو کمپیوٹنگ پاور، ڈیٹا اسٹوریج اور دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے، اس کے سرورز میں خرابی آنے سے ان ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز کی سروسز متاثر ہوتی ہیں جو اس کی کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پر انحصار کرتے ہیں، اے ڈبلیو ایس کا مقابلہ گوگل اور مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروسز سے ہے۔
اے ڈبلیو ایس اور امیزون نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔
ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امیزون ڈاٹ کام، پرائم ویڈیو اور الیکسا کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ پے پال کی سروس وینمو بھی متاثر ہوئی۔
اس خلل کے باعث گیمنگ ویب سائٹس فورٹ نائٹ (ایپک گیمز کی ملکیت)، روبلوکس، کلیش روائل اور کلیش آف کلینز بھی بند ہو گئیں، جبکہ مالیاتی پلیٹ فارمز میں وینمو اور چائم کو بھی مسائل درپیش آئے، اوبر کی حریف کمپنی لفٹ کی ایپ بھی امریکا میں ہزاروں صارفین کے لیے بند رہی۔
میسجنگ ایپ سگنل کی صدر میرڈتھ وٹیکر نے بھی ایکس پر تصدیق کی کہ ان کا پلیٹ فارم بھی اے ڈبلیو ایس کے تعطل سے متاثر ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی
?️ 6 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کوویکس کے تحت
مئی
خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی سیشن کورٹ آمد، درخواست ضمانت منظور
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے خاتون ایڈیشنل
اکتوبر
سعودی عرب کا یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیاری کا اعلان
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ریاض کےOPEC+ کے
مارچ
رکن یمنی انصار اللہ: اسرائیلی اور اماراتی ایئرلائنز مسافروں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: پمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے
مئی
اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی روز اپنی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق
دسمبر
واشنگٹن عراقی کردستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح فوج کی کمیٹی نے عراق کے
جون
حکومت کسی کی بھی ہو، معاشی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، وزیر خزانہ
?️ 7 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
سعودی عرب نے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر آمادگی ظاہر کی ہے، وزیراعظم
?️ 28 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی
اکتوبر