روم (سچ خبریں)بین الاقوامی ای کامرس کمپنی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون پر ایک ارب 28 کروڑجرمانہ عائد کر دیا گیا، یہ جرمانہ اٹلی کی ایک عدالت نے ایمازون کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال پر عائد کیا ہے اور اس حوالے سے ایمازون کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں تجارتی صارفین کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے ای کامرس ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔کمپنی کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ایمیزون کو ایک ارب28 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ایمازون نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بالکل اتفاق نہیں کرتے اور انتظامیہ اس کے خلاف اور انصاف کے حصول کیلئے بھرپور قانونی چارہ جوئی کرے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اٹلی ہی میں گزشتہ ماہ ایمازون پر یورپی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چھ کروڑ87 لاکھ یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ای ٹیک سے وابستہ اداروں پر غلط معلومات کی فراہمی کے الزامات لگائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی ممالک کی حکومتیں ان کمپنیوں کے معاملات کی جانچ پڑتال میں بتدریج سختی کررہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
نہ جانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں، خالد مقبول صدیقی
دسمبر
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل
جون
امریکی حکومت انسانی حقوق کی ہمیشہ خلاف ورزی کرتی ہے: ایرانی وزارت خارجہ
جون
چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے جدید تحقیق
اپریل
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا: اردوغان
فروری
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا پردہ فاش کردیا
اپریل
نیتن یاہو نے غزہ پر قبضے کی تجویز دی
دسمبر
عمران خان، شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج رخصت پر روانہ
ستمبر