سچ خبریں: شارٹ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ٹکر کی مختصر ویڈیوز کی نئی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے پہلے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ٹکر کا پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا گیا تھا۔
اب اسی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام سے منسلک ہی نئی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام کے ملازمین سے خصوصی میٹنگ کے دوران پلیٹ فارم کے سربراہ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
انسٹاگرام کی جانب سے ایک ایسے وقت میں علیحدہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائی جا رہی ہے جب کہ امریکا میں ٹک ٹاک کو پابندیوں کا سامنا ہے اور وہاں کے صدر نے ایپلی کیشن پر پابندی کے قانون کو 75 تک منسوخ کر رکھا ہے۔
ٹک ٹاک سے متعلق امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ مذکورہ چینی ایپ کو امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنا ہوگا، دوسری صورت میں ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔
ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا میں اپنے آپریشنز سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کرپانے کے بعد اب انسٹاگرام کی جانب سے اس کے ٹکر کی ایپ کو لانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
ممکنہ طور پر نئی ایپ کو بھی انسٹاگرام سے جوڑا جائے گا، جیسے تھریڈز کے اکاؤنٹ کو انسٹاگرام سے جوڑا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
دوسری جانب میٹا نے بھی تاحال ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔
مشہور خبریں۔
ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر متفق
ستمبر
وزیراعظم نے کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کرلیا
دسمبر
ڈپٹی اسپیکر مزاری رولنگ کیس میں فل کورٹ کی ضرورت ہی کوئی نہیں؛ اعتزاز احسن
جولائی
’ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے‘
دسمبر
میں نے2 سال پہلے بتا دیا تھا کہ نمو آئے گی:اس عمر
مئی
وزیر اعظم کا بجلی کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف
اگست
لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا
جون
نیتن یاہو نے ہم سے سب کچھ چھین لیا: اسرائیلی صحافی
اکتوبر