انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان

🗓️

سچ خبریں: شارٹ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ٹکر کی مختصر ویڈیوز کی نئی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے پہلے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ٹکر کا پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا گیا تھا۔

اب اسی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام سے منسلک ہی نئی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام کے ملازمین سے خصوصی میٹنگ کے دوران پلیٹ فارم کے سربراہ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایک ایسے وقت میں علیحدہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائی جا رہی ہے جب کہ امریکا میں ٹک ٹاک کو پابندیوں کا سامنا ہے اور وہاں کے صدر نے ایپلی کیشن پر پابندی کے قانون کو 75 تک منسوخ کر رکھا ہے۔

ٹک ٹاک سے متعلق امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ مذکورہ چینی ایپ کو امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنا ہوگا، دوسری صورت میں ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا میں اپنے آپریشنز سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کرپانے کے بعد اب انسٹاگرام کی جانب سے اس کے ٹکر کی ایپ کو لانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

ممکنہ طور پر نئی ایپ کو بھی انسٹاگرام سے جوڑا جائے گا، جیسے تھریڈز کے اکاؤنٹ کو انسٹاگرام سے جوڑا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دوسری جانب میٹا نے بھی تاحال ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔

مشہور خبریں۔

حماس نے صیہونیوں کی خطرناک حرکتوں کے بارے میں خبردار کیا 

🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے قدس امور کے سربراہ ہارون ناصر الدین

عالمی بینک نے پنجاب کو پانی اور صفائی ستھرائی کروڑوں ڈالرز کی منظوری دی

🗓️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب میں انتہائی کمزور دیہی علاقوں

حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت

🗓️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک

کے الیکٹرک کی صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کیلئے درخواست

🗓️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی

اسرائیل کے لیے 2022 کو خونی سال کیسے کہا گیا؟

🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:سال 2022 صیہونیوں کے لیے تلخ رہا، تقریباً 30 صیہونیوں کی

جنوری میں دہشت گرد حملوں میں 42 فیصد اضافہ، سیکیورٹی آپریشنز میں بھی تیزی

🗓️ 3 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری 2025 میں ملک میں دہشتگرد حملوں

اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا

🗓️ 29 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ

سام سنگ نے سستے ترین فونز متعارف کرا دیئے

🗓️ 13 اگست 2021سیئول( سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ برس کے مقابلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے