?️
سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو میں صہیونی تجزیہ کار دان پیری نے خبردار کیا ہے کہ داخلی بحرانوں، جنگوں، سیاسی و معاشی کمزوریوں کے باعث اسرائیل 2048 سے پہلے ہی زوال کا شکار ہوسکتا ہے۔
ایک صہیونی تجزیہ کار نے تل ابیب کو درپیش متعدد وجودی بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صہیونی حکومت ممکنہ طور پر 2048 تک قائم نہیں رہ سکے گی اور اس سے پہلے ہی اس کا شیرازہ بکھر سکتا ہے۔
صہیونی تجزیہ کار دان پیری نے عبرانی زبان کے اخبار معاریو میں شائع ہونے والے اپنے تجزیہ میں صہیونی حکومت کو درپیش وجودی خطرات، داخلی زوال اور 2048 سے قبل ممکنہ انہدام کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ دان پیری اس سے قبل یورپ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے سابق ایڈیٹر اور اسرائیل سے متعلق متعدد کتابوں کے تجزیہ کار رہ چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے تجزیہ کے ایک حصے میں لکھا کہ اگر موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو اسرائیل ایک ایسی تباہی کی جانب بڑھ جائے گا جس کے خطرات کو بیان کرنا بھی مشکل ہوگا۔
پیری نے کہا کہ صورتحال اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے جتنی بہت سے لوگ سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق قبضے اور جنگیں اسرائیل کو مزید تنہائی کی طرف دھکیلتی ہیں، یہ تنہائی معیشت اور سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ داخلی سیاسی اور مالی بے ضابطگیاں اسرائیل کو مزید کمزور کررہی ہیں۔
انہوں نے مقبوضہ فلسطین کو درپیش موجودہ بحرانوں سے نمٹنے اور ان کی عارضی روک تھام کے لیے 12 تجاویز بھی پیش کیں، جو درج ذیل ہیں:
- 7 اکتوبر کے سانحے کی بلا کسی مصلحت کے تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
- غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کے منصوبے سے اتفاق کیا جائے۔
- مغربی کنارے میں یہودی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے اور سکیورٹی باڑ سے باہر بستیوں کی توسیع روکی جائے۔
- علاقائی حکمت عملی پر نظرثانی کی جائے اور لبنان اور شام کو ایک اور موقع دیا جائے۔
- ایران کے ساتھ محاذ آرائی میں بے مقصد طویل جنگ کے بجائے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک طویل المدتی حکمت عملی اختیار کی جائے۔
- مصر اور اردن کے ساتھ تعلقات مضبوط کیے جائیں۔
- عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جائیں۔
- تعلیمی حکمت عملی کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جائے۔
- مراعات اور ترغیبات کے نظام میں مکمل تبدیلی لائی جائے اور چوتھے بچے کے بعد بچوں کے لیے دی جانے والی مالی معاونت بتدریج ختم کی جائے۔
- لازمی فوجی سروس نافذ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تلمودی مدارس میں تعلیم حاصل کرنا اہل افراد کو فوجی خدمت سے مستثنیٰ نہ کرے۔ تمام اہل افراد کے لیے لازمی فوجی خدمت کا قانون منظور کیا جائے اور اسے احتیاط کے ساتھ مرحلہ وار نافذ کیا جائے۔
- النقب اور الجلیل کو نئے قومی منصوبوں میں تبدیل کیا جائے اور اقتصادی ترجیحات میں بنیادی تبدیلی لائی جائے۔
- فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے والے افراد کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے روکا جائے۔ آئینی قانون میں اس طرح ترمیم کی جائے کہ بنیامین نیتن یاہو کی طرح سنگین مالی بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا کرنے والا شخص وزیر اعظم نہ بن سکے۔
اس صہیونی تجزیہ کار نے خبردار کیا کہ اگر مذکورہ اقدامات پر عمل نہ کیا گیا تو اس بات کا امکان کم ہے کہ اسرائیل 2048 میں اپنے قیام کی 100ویں سالگرہ تک قائم رہ سکے گا۔


مشہور خبریں۔
سکیورٹی فورسز کی خاران میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگرد جہنم واصل
?️ 17 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں آپریشن
جنوری
وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، حالیہ علاقائی اور عالمی پیشرفت پر گفتگو
?️ 31 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات سعودی
دسمبر
عراق کو غیر مستحکم کرنے کی امریکی کوشش
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے عراق کو عدم
مارچ
15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی ایکٹی ویشن ختم ہوگی: واٹس ایپ انتظامیہ
?️ 8 مئی 2021نیو یارک ( سچ خبریں) دنیا کی مشہور معروف میسجنگ اور ڈیٹا
مئی
سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی نورمقدم کیس میں جسٹس باقر نجفی کے ریمارکس کی شدید مذمت
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے
نومبر
جرمن پولیس کی فرینکفرٹ میں جنگلوں کی تباہی کے خلاف کارروائی
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:Tagus Spiegel اخبار کے مطابق جرمن پولیس نے ان ماحولیاتی کارکنوں
جنوری
اسد عمرنے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
نیتن یاہو پر مقدمہ کا امکان
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: کچھ عبرانی ذرائع نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو پر
نومبر