نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو فی الحال صرف امریکا کے موبائل صارفین کے لئے دستیاب ہے،انسٹاگرام کی شاپس نے اپنے پلیٹ فارم پر ای کامرس صارفین کو مزید راغب کرنے کے لیے پہلی بار اشتہارات کی آزمائش شروع کردی ہے۔
انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم کو ای کامرس بزنس کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوششوں میں ہے اور اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم انسٹاگرام شاپ پر اشہارات لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق یہ ہماری نیلامی کی بنیاد پر کام کرنے والی پراڈکٹ ہے جس کی آزمائش امریکا میں کی جا رہی ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو دوسری مارکیٹوں میں اس نئے فارمیٹ کو متعارف کروایا جائے گا۔انسٹاگرام شاپس میں اشتہارات سے ای کامرس آؤٹ لیٹس اپنی انسٹاگرام شاپس کے استعمال کو مزید مؤثر بنا سکیں گے۔
انسٹاگرام نے گزشتہ سال آن لائن شاپنگ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شاپس کا فیچر متعارف کروایا تھا، جس میں چیک آؤٹ کا فیچر مربوط تھا، جبکہ حال ہی میں ہونے والی ڈیولپمنٹ کے بعد فروخت کنندگان اپنی پراڈکٹ کو ایک تصویر یا تصویروں کی ایک پوری ریل بنا کر آن لائن فروخت کے لیے پیش کرسکیں گے۔
انسٹاگرام کے مطابق فی الحال اشتہارات کا فیچر صرف امریکا کے موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور استعمال کنندہ کو انسٹاگرام کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہارات دکھائے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
اکتوبر
افغانستان میں مستحکم حکومت کے خواہاں ہیں: فواد چوہدری
جون
کیا پرنسپل سیکریٹری کو ملنے والی چیز وزیر اعظم کو موصول ہونا تصور ہوگی؟ عدالت
مارچ
صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی
ستمبر
وزیر اعظم نے اسکول کھولنے پر لگائی روک
اگست
14 مئی کو اسمبلی کی تحلیل کا عمران خان کا مطالبہ ’ناقابل عمل‘ قرار
مئی
حماس کو غیر مسلح کرنے پر اسرائیل کا اصرار ؛ وجہ ؟
مارچ
مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاکر نام نہاد اسلامی ممالک کو آئینہ دکھا دیا
مئی