?️
سچ خبریں: کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو اینڈ آڈیو کالنگ ایپلی کیشن ’اسکائپ‘ کو مئی 2025 میں مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے حتمی اعلان سے قبل مائیکرو سافٹ نے ’اسکائپ‘ کے ونڈوز پریویو (بیک اینڈ) پر ویڈیو کالنگ ایپ کو بند کرنے کا پیغام دیا تھا۔
اسکائپ پر پیغام جاری کرنے کے بعد اب کمپنی نے واضح طور پر اسے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مئی کے اختتام تک اسکائپ بند کردیا جائے گا جب کہ اسکائپ پر فیس کے عوض فیچرز استعمال کرنے والے افراد 5 مئی کے بعد بھی فیچرز کو استعمال کرتے رہیں گے۔
کمپنی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کمیونی کیشن اور روابط کے طریقے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، اس لیے کمپنی ’اسکائپ‘ کو بند کرکے اپنے دوسرے پلیٹ فارم ’مائیکرو سافٹ ٹیم‘ پر توجہ دے گی، جہاں اسکائپ کے تمام فیچرز بھی موجود ہوں گے۔
کمپنی نے اپنے بیان میں صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ آج ہی اسکائپ کی جگہ مائیکرو سافٹ ٹیم کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں، جہاں اسکائپ کے تمام فیچرز بھی دستیاب ہیں۔
مائیکرو سافٹ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کمپنی نمایاں طور پر ’مائیکرو سافٹ ٹیم‘ کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز رکھے گی اور صارفین کو بے شمار مفت فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔
اسکائپ کی بنیاد 2003 میں ایسٹونیا میں اسکینڈی نیوین نکلس زینسٹروم اور جانس فریس نے رکھی تھی، اسکائپ نے کمپیوٹرز کے مابین مفت وائس کالز، لینڈ لائن اور موبائل فون پر کالز کے لیے سستی قیمتوں کی پیش کش کرکے انٹرنیٹ مواصلات میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔
اسکائپ کو 2005 میں ایک نیلامی ویب سائٹ نے خریدا تھا، بعد ازاں 2009 میں ایک گروپ نے اسے خریدا تھا لیکن 2011 میں مائیکرو سافٹ نے اس کے تمام شیئرز خرید لیے تھے۔
اب اسکائپ کو 22 سال بعد مکمل طور پر بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مئی 2025 کے بعد ایپلی کیشن کی سروسز دستیاب نہیں ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
ٹانک: پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی
?️ 15 دسمبر 2023ٹانک: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائن پر
دسمبر
مکڈونلڈ کا ملازم الاقصیٰ طوفان ٹیٹو کی وجہ سے نوکری سے باہر
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل کے 24 رجیم نیٹ ورک نے اطلاع دی
فروری
شمالی غزہ میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کا زبردست جھٹکا
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: دسمبر 2023 کے وسط میں، الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے دو
فروری
نئے مشرق وسطی کا صیہونی امریکی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟ حزب اللہ
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے
دسمبر
فلسطینیوں کی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں
?️ 28 ستمبر 2021 سچ خبریں: افلسطین ٹوڈے کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی
ستمبر
شہباز شریف، مریم ، نوازشریف کے کیس کو طول دے رہے ہیں: شہزاد اکبر
?️ 19 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے
اکتوبر
اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کو جیل میں کیوں مارا گیا؟
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں مشکوک طور پر مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس
جون
وفاقی حکومت نے مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان
اپریل