’اسکائپ‘ مئی میں بند کردیا جائے گا، مائیکرو سافٹ کی تصدیق

?️

سچ خبریں: کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو اینڈ آڈیو کالنگ ایپلی کیشن ’اسکائپ‘ کو مئی 2025 میں مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے حتمی اعلان سے قبل مائیکرو سافٹ نے ’اسکائپ‘ کے ونڈوز پریویو (بیک اینڈ) پر ویڈیو کالنگ ایپ کو بند کرنے کا پیغام دیا تھا۔

اسکائپ پر پیغام جاری کرنے کے بعد اب کمپنی نے واضح طور پر اسے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مئی کے اختتام تک اسکائپ بند کردیا جائے گا جب کہ اسکائپ پر فیس کے عوض فیچرز استعمال کرنے والے افراد 5 مئی کے بعد بھی فیچرز کو استعمال کرتے رہیں گے۔

کمپنی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کمیونی کیشن اور روابط کے طریقے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، اس لیے کمپنی ’اسکائپ‘ کو بند کرکے اپنے دوسرے پلیٹ فارم ’مائیکرو سافٹ ٹیم‘ پر توجہ دے گی، جہاں اسکائپ کے تمام فیچرز بھی موجود ہوں گے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ آج ہی اسکائپ کی جگہ مائیکرو سافٹ ٹیم کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں، جہاں اسکائپ کے تمام فیچرز بھی دستیاب ہیں۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کمپنی نمایاں طور پر ’مائیکرو سافٹ ٹیم‘ کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز رکھے گی اور صارفین کو بے شمار مفت فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔

اسکائپ کی بنیاد 2003 میں ایسٹونیا میں اسکینڈی نیوین نکلس زینسٹروم اور جانس فریس نے رکھی تھی، اسکائپ نے کمپیوٹرز کے مابین مفت وائس کالز، لینڈ لائن اور موبائل فون پر کالز کے لیے سستی قیمتوں کی پیش کش کرکے انٹرنیٹ مواصلات میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔

اسکائپ کو 2005 میں ایک نیلامی ویب سائٹ نے خریدا تھا، بعد ازاں 2009 میں ایک گروپ نے اسے خریدا تھا لیکن 2011 میں مائیکرو سافٹ نے اس کے تمام شیئرز خرید لیے تھے۔

اب اسکائپ کو 22 سال بعد مکمل طور پر بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مئی 2025 کے بعد ایپلی کیشن کی سروسز دستیاب نہیں ہوں گی۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: 9 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین

امریکہ اور اسرائیل یمن سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ عطوان کی زبانی

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے وضاحت کی ہے کہ

2022-23میں ریڈزون کی سیکورٹی پرریکارڈ 72کروڑ خرچ ہوئے.وزیرمملکت

?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی

چین کے صدر کا سعودی عرب کے بادشاہ کے نام تحریری پیغام

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:  سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو چینی صدر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ

ٹرمپ پر پھر تیسرے ممکنہ قاتلانہ حملے کی نئی تفصیلات

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک شخص، جسے سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی

چین اور فلپائن کے درمیان نئی کشیدگی

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:فلپائن کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ چین نے بحیرہ جنوبی

فلسطینی کارروائیوں نے اسرائیل کو تھکا دیا ہے: صیہونی مصنف

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:ایک صہیونی مصنف نے اسرائیل کے بحران اور فلسطینی استقامتی کارروائیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے