?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے معاملے پر پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ میں پی ٹی آئی اراکین نے شدید احتجاج کیا اور ان کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کرا دی۔
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی صدارت میں ہوا۔ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے اور اجلاس کا آغاز ہوتے ہی شدید احتجاج شروع کردیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
پی ٹی آئی اراکین نے ساتھی سینیٹر کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں نعرے بازی کی اور چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے دوران کورم کی نشاندہی کی تو ایوان میں کورم نامکمل نکلا، جس پر سینیٹ اجلاس بغیر کسی کارروائی کے پیر کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
سینیٹ اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی صدارت میں ہوا جس میں سینیٹ اجلاس میں اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج اور سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہونے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
دریں اثنا پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈز جاری کرنے کے لیے درخواست سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔
پروڈکشن آرڈرز کی درخواست ایوانِ بالا کے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جمع کرائی۔
پروڈکشن آرڈرز کے لیے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سینیٹ کا 321واں اجلاس پیر 17 اکتوبر کو ہوگا۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اس معزز ایوان کے ایک رکن سینیٹر اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 13 اکتوبر 2022 کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
درخواست میں چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ سینیٹ کے قواعد و ضوابط کی دفعہ 84 (1) کے تحت اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں تاکہ وہ حالیہ سیشن میں حصہ لے سکیں’۔
اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی، جس کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘جو کچھ آج اعظم سواتی کے ساتھ کیا گیا ہے وہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی جانب سے پیغام آیا ہے کہ جو کچھ ان کے ساتھ ہوا ہے اس سے بہتر انہیں گولی ماردی جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق ‘پی ٹی آئی کے سینیٹر کو آرمی چیف سمیت ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور دھمکی آمیز ٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا’۔
بعدازاں گزشتہ روز انہیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا اہم اعلان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے کئی بار امن
جون
سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حالات
فروری
اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
جولائی
ٹرمپ کا ایران سے متعلق خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا اعتراف
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی استغاثہ نے ٹرمپ کی آڈیو حاصل کی ہے جس
جون
برمنگھم پولیس کا اسرائیلی ٹیم کے مداحوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ
?️ 18 اکتوبر 2025برمنگھم پولیس کا اسرائیلی ٹیم کے مداحوں کے داخلے پر پابندی کا
اکتوبر
صحافی پنجاب اسمبلی کے خلاف سراپا احتجاج
?️ 5 جولائی 2021پنجاب(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کی
جولائی
پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون میں تبدیلی کردی گئی
?️ 16 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون
نومبر
تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے
جون