?️
سچ خبریں: ’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’پن‘ لانچ کردی گئی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ مشہور ٹیک مصنوعات میں سے ایک ہے۔
’ہیومین‘ یا Humane امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے دو سابق ملازمین عمران چوہدری اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اسٹارٹ اپ جو پانچ سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔
عمران چوہدری ایک برطانوی نژاد امریکی ڈیزائنر ہیں، جنہوں نے آئی فون کے لیے یوزر انٹرفیس اور Interraction ڈیزائن بنائے تھے، ایپل میں 1995 سے 2017 تک وہ میک، آئی پوڈ، آئی فون، آئی پیڈ، ایپل ٹی وی، ایپل واچ، ایئر پوڈز، اور ہوم پوڈ سمیت دیگر مصنوعات کے ڈیزائنر تھے۔
ہیومین کے صدر عمران چوہدری اور ان کی اہلیہ گزشتہ کچھ عرصے سے مصنوعی ذہانت پر مبنی منفرد ڈیوائس ’اے آئی پن‘ کی تیار کرنے میں مصروف تھے، بظاہر نظر آنے والی یہ چھوٹی سی ڈیوائس کئی بڑے بڑے کام سرانجام دے سکتی ہے۔
ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اے آئی پن کا وزن تقریباً 34 گرام ہے، اور جب آپ ’بیٹری بوسٹر‘ کو نصب کرتے ہیں تو اس کے وزن میں مزید 20 گرام اضافہ ہوجاتا ہے، اس میں 13 میگا پکسل کیمرہ بھی موجود ہے، جو بہترین کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ریکارڈ کرسکتا ہے۔
ہیومین ’اے آئی پِن‘ میں اسمارٹ فون کے تمام فیچرز موجود ہیں لیکن اس کا ڈیزائن اسمارٹ فون سے بہت مختلف ہے، اے آئی پن کے ذریعے آپ کال کرسکتے ہیں، پیغام بھیج سکتے ہیں اور وائس کنٹرول کے ذریعے دنیا بھر کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ معلومات چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈیوائس کا زیادہ تر کام بات چیت کے ذریعے ہے، یعنی آپ اس ڈیوائس سے تمام معلومات گفتگو کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں البتہ اس ڈیوائس میں لیزر ڈسپلے بھی موجود ہے، جو آپ کے ہاتھ کی ہتھیلی کو منی اسکرین میں تبدیل کرسکتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی آپ کو کال کرے گا تو کالنگ اسکرین لیزر ڈسپلے کے ذریعے ہاتھ کی ہتھیلی پر نظر آئے گی، یہی نہیں بلکہ لیزر ڈسپلے پر وقت، تاریخ اور دیگر معلومات بھی دکھا جاسکتی ہے۔
یہ اے آئی پن وائس اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اس ڈیوائس پر ایسا سافٹ وئیر نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے اس ڈیوائس کو آپ اپنے لباس کے کسی بھی جگہ لگاسکتے ہیں اور باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔
عمران چوہدری جاری ویڈیو میں کہا کہ ڈیوائس کو لباس پر لگانے کے بعد یہ اے آئی پن آپ کو ہروقت ریکارڈ نہیں کرے گی اور نہ ہی آپ کی باتیں سنے گی بلکہ یہ ڈیوائس اس وقت تک کوئی کام نہیں کرے گی جب تک آپ اسے کوئی اشارہ نہ دیں۔’
انہوں نے بتایا کہ ’جب آپ ڈیوائس سے بات کریں گے، اسے ہاتھ لگائیں گے یا ہاتھ کے ذریعے کوئی اشارہ دیں گے یا پھر لیزر انک ڈسپلے کے ذریعے اشارہ دیں گے تو صرف اسی وقت یہ ڈیوائس کام کرسکتی ہے اور آپ کے سوال کا جواب دے سکتی ہے۔
ایک اور ویڈیو میں عمران چوہدری اے آئی پن کے کچھ فیچرز کا استعمال کرتے ہوئے مظاہری کرتےہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈیوائس کے اندر Qualcomm چپ سیٹ نصب کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اس ڈیوائس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آئی پن کا آپریٹنگ سسٹم ایل ایل ایم ورچول اسسٹنٹ ہے، جو آپ کے الفاظ کو آپ ہی کی آواز میں مختلف زبانوں میں ترجمہ کرسکتی ہے۔
اے آئی پن کو آپ کے اکاؤنٹس تک رسائی دینے کے بعد ڈیوائس میں موجود سسٹم آپ کی ای میلز بھی پڑھ سکتا ہے، آپ ٹیکسٹ میسج کا رپلائی وائس پیغام کے ذریعے بھی دے سکتے ہیں۔
یہ ڈیوائس ویب سائٹ تلاش کرنے اور صارف کے سوالات کے جوابات فراہم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے چیٹ جی پی ٹی گوگل میں موجود تمام معلومات تحریری طور پر آپ کو فراہم کرتا ہے۔
اس ڈیوائس کی تعارفی قیمت 699 ڈالرز ہے، جبکہ اس کے علاوہ اس کی سبسکرپشن کے لیے اضافی 24 ڈالرز ادا کرنے ہوں گے۔
ہیومین کا کہنا ہے کہ کمپنی 16 نومبر سے اے آئی پن کے آرڈر لینا شروع کر دے گی۔


مشہور خبریں۔
عمان کے مفتی اعظم کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم نے غزہ کی جنگ اور فلسطینی مزاحمت
مئی
ٹرمپ کا امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے ایک ناتجربہ کار چہرہ
?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:واشنگٹن، ڈونلڈ ٹرمپ، صدرِ امریکا، نے منگل کے روز بل
جون
نیویارک میں سفارتکاری کا عالمی اجتماع، حل کی تلاش یا ناکامی کا تسلسل
?️ 22 ستمبر 2025نیویارک میں سفارتکاری کا عالمی اجتماع،حل کی تلاش یا ناکامی کا تسلسل
ستمبر
صہیونی حملات مغربی کنارے کے عوام کے عزم کو نہیں توڑ سکتے: حماس
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: عبدالرحمٰن شدید، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما، نے نابلس
مئی
شامی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی وجوہات
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:شام میں متحارب فریقوں کے مصالحتی مرکز کے روسی مرکز نے
ستمبر
اُشنا شاہ نے ملالہ کے بیان پر ردّعمل دینے سے انکار کر دیا
?️ 6 جون 2021کراچی (سچ خبریں) سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند
جون
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا، نوٹس جاری
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ
مئی
کشمیری قوم کی قربانیوں کو ہرگز ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا: حریت رہنما
?️ 17 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے ضلع شوپیان
مارچ