’اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنایا‘

🗓️

سچ خبریں: میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سلوشنز نے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت اپنے متعدد صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ ہیکنگ کی اطلاعات کے بعد واٹس ایپ نے پیراگون کو ایک وارننگ لیٹر بھیجا۔

بیان میں واٹس اپ کا کہنا ہے کہ کمپنی ’لوگوں کی نجی بات چیت کرنے کی صلاحیت کا تحفظ جاری رکھے گی‘۔

پیراگون نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

واٹس ایپ کے عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ اس کے پلیٹ فارم پر تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کا پتا چلا ہے۔

عہدیدار نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ خاص طور پر کس کو نشانہ بنایا گیا یا جغرافیائی طور پر ان کا تعلق کہاں سے تھا، صرف اتنا بتایا کہ اہداف میں سول سوسائٹی اور میڈیا کے لوگ شامل تھے۔

عہدیدار نے اس بات پر بحث کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ کیسے معلوم ہوا کہ ہیکنگ کا ذمہ دار پیراگون ہے، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صنعتی شراکت داروں کو مطلع کیا گیا تھا، تاہم تفصیل بتانے سے انکار کیا۔

امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سٹیزن لیب کے محقق جان سکاٹ ریلٹن نے کہا کہ واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے والے پیراگون اسپائی ویئر کے انکشاف سے پتا چلتا ہے کہ اسپائی ویئر کا پھیلاؤ جاری ہے۔

سپائی ویئر جیسے پیراگون حکومتی کلائنٹس کو سرویلینس سافٹ ویئر فروخت کرتے ہیں اور عام طور پر اپنی خدمات کو جرائم سے لڑنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیتے ہیں۔

صحافیوں، ایکٹوسٹس، حزب اختلاف کے سیاست دانوں اور کم از کم 50 امریکی حکام کے موبائل فون پر اس طرح کے اسپائی ٹولز کا بار بار پتا چلا ہے، جو ٹیکنالوجی کے غیر چیک شدہ پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہیں۔

ایڈوکیسی گروپ ایکسیس ناؤ کی سینئر ٹیک لیگل کونسل نتالیہ کرپیوا نے کہا کہ پیراگون بہتر اسپائی ویئر کمپنی ہونے کی وجہ سے مشہور ہے، لیکن واٹس ایپ کے حالیہ انکشافات اس کے برعکس ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمنیوں کی طاقت سے صیہونی بھی پریشان

🗓️ 6 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہیں

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر

مفتاح اسماعیل نے کے پی حکومت کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ملاقات کیلئے بلا لیا

🗓️ 27 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا

خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہار

🗓️ 24 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران

رفح کراسنگ پر اسرائیل کا داخلہ عرب حکومتوں کی تذلیل کا باعث بنا

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عربی زبان کے مصنف اور مفکر فہمی ہوویدی نے غزہ جنگ

ملک بھر کے کمرشل فیڈرز شام 7 سے 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

🗓️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں جاری توانائی کے بدترین بحران پر قابو پانے

نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ کا اہم بیان

🗓️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نسلہ ٹاور

اگر صیہونی خلل ڈالنا چھوڑ دیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے:اسماعیل ہنیہ

🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے