آنر نے سب سے فاسٹ چارجر کا حامل فون پیش کردیا

🗓️

سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے حیران کن طور پر اپنی حریف کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 33 یا 50 واٹ نہیں بلکہ 100 واٹ چارجر کے ساتھ نیا فون پیش کردیا۔

کمپنی نے آنر 90 جی ٹی کو جہاں 100 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے، وہیں اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔

آنر 90 جی ٹی کو 12، 16 اور 24 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری سمیت ڈیجیٹل میموری اسپیس میں متعارف کرایا ہے۔

فون کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو تین کے بجائے دو بیک کیمروں اور ایک ہی سیلفی کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کو سونی کی ٹیکنالوجی سے اپگریڈ کردیا گیا۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا 12 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

آنر 90 جی ٹی کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

 اس فون کو تین کے بجائے دو بیک کیمروں اور ایک ہی سیلفی کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کو سونی کی ٹیکنالوجی سے اپگریڈ کردیا گیا۔

فون کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ روپے، 16 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 15 ہزار روپے جب کہ 24 جی بی ریم کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 47 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن عرب نیٹو کے قیام میں ناکام رہے: مصری صحافی

🗓️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:    مصری صحافی مصطفی بکری نے کہا کہ جدہ سربراہی

اخوان المسلمین، حزب اللہ اور قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے منصوبے

🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین ، حزب اللہ، قطر اور

خواتین کا پورا لباس نہ پہننا مرد کو ہراساں کرنا ہے، خلیل الرحمٰن قمر

🗓️ 13 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) لکھاری و ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا

نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں

🗓️ 26 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کو گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ

صیہونی غزہ آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا؟

🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری تجزیہ نگاروں نے غزہ پر صیہونی حکومت کے زمینی

اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے

🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے

صیہونیوں کو مسلح کرنے کا تل ابیب کا خطرناک فیصلہ

🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی ٹی وی چینل 12 کے ساتھ بات چیت میں ایک

جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا  کا اہم اعلان

🗓️ 24 اپریل 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا نے  اپنی گاڑیوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے