?️
سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے ایرانی کلاسک گانے ’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول کے انداز سے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
’جمال جمالو کدو‘ کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’اینیمل‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا اور اسے بوبی دیول پر فلمایا گیا تھا۔
’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول شراب کی گلاس اپنے سر پر رکھ کر ڈانس کرتے ہیں اور یشما گل اور ان کی سہیلیوں نے بھی بولی وڈ اداکار کے اسٹائل کو کاپی کیا۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اور ان کی سہیلیوں کو ’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول اسٹائل میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یشما گل اور ان کی سہیلیوں نے اپنے سر پر پانی کا گلاس رکھ کر ’جمال جمالو کدو‘ پر ڈانس کیا اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایرانی کلاسک لوک گانے پر رقص کے لیے بوبی دیول کے اسٹائل کو کاپی کرنے پر یشما گل اور ان کی سہیلیوں پر تنقید بھی کی گئی۔
یشما گل کے ہمراہ اداکارہ زویا ناصر، سارہ اعجاز خان، حبا عزیزاور کومل میر نے بھی ’جمال جمالو کدو‘ پر ڈانس کیا اور اداکارہ نے تمام سہیلیوں کو اپنی پوسٹ میں مینشن بھی کیا۔
خیال رہے کہ ’جمال جمالو قدو‘ کا اصل گیت ایران میں 1950 کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور اس وقت سب سے پہلے مذکورہ پارسی لوک گیت کو اسکول کی طالبات نے گایا تھا۔
بعد ازاں گانے کو ایران کے متعدد لوک گلوکاروں نے بھی اپنے اپنے انداز میں گایا اور مذکورہ گیت کا شمار پارسی زبان کے معروف ترین لوک گیتوں میں ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
27 ویں آئینی ترمیم: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی
?️ 15 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور ہائیکورٹ کے جج
نومبر
علاقائی کشیدگی کے دوران برکس کے استحکام بخش کردار پر ہندوستان کا اصرار
?️ 14 مئی 2026 سچ خبریں: جہاں نئی دہلی میں برکس کا دو روزہ اجلاس اراکین
مئی
صیہونی ریاست کا زوال قریب
?️ 3 جون 2022حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس الموسوی کی بہن
جون
مشرق وسطی کا ہیرو کون، ایران یا امریکہ ؟:آبزرور
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: آبزرور اخبار نے اپنے ایک کالم میں یمن پر واشنگٹن
جنوری
ایران کے خلاف جنگ میں صہیونی حکومت کو سنگین اسٹریٹجک نقصان؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اپنی تجزیاتی رپورٹس میں اعتراف کیا ہے کہ
جولائی
ایل پی جی 70 سے 100 روپے فی کلو مہنگی
?️ 10 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، ایل
مارچ
ٹرمپ کا ایک بار پھر جغرافیائی نام تبدیل کرنے کا مطالبہ؛ صومالی لینڈ کو صومالیہ سے الگ ملک قرار دے دیا
?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں انتخابی جلسے سے خطاب
اکتوبر
ٹرمپ اور یمن: ایسا معاہدہ جس نے صیہونی حکومت کو حیران کر دیا
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اس اچانک خبر کے بعد کہ ان کا
مئی