یوکرین کی سلامتی کی ضمانت زمین کے بدلے ممکن نہیں

پوتین

?️

یوکرین کی سلامتی کی ضمانت زمین کے بدلے ممکن نہیں
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کو سلامتی کی ضمانتیں دینے کے بدلے زمین کا معاملہ کبھی زیرِ بحث نہیں آیا اور روس کے تحفظ کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔
چینی دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوتین نے کہا کہ یوکرین سمیت ہر ملک کو سلامتی کی ضمانتیں ملنی چاہییں، مگر یہ کسی قسم کی زمین کے تبادلے سے وابستہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس ہمیشہ سے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے خلاف رہا ہے، تاہم اس کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات یا یورپی یونین میں شمولیت پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔
روس کے صدر نے زور دیا کہ ان کا ملک زمین کے حصول کے لیے جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ وہاں کے عوام کے حقِ خود ارادیت کے تحفظ کے لیے میدان میں ہے تاکہ وہ اپنی زبان اور ثقافت کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ ان کے مطابق، اگر مقامی عوام ریفرنڈم میں روس کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں تو یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے۔
پوتین نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج تمام محاذوں پر پیش قدمی کر رہی ہیں جبکہ یوکرینی فوج صرف موجودہ دفاعی لائن کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ لڑائی مشکل اور سخت ہے لیکن روسی افواج صورتحال پر قابو رکھے ہوئے ہیں۔
روسی صدر نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو یوکرین سے متعلق مذاکرات کو اعلیٰ سیاسی سطح پر لے جایا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق، اصل اہمیت مذاکرات کے نتیجے کو حاصل ہے، نہ کہ سطح کو۔
مزید برآں، پوتین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے کام پر رائے دینا ان کا اختیار نہیں، یہ ذمہ داری خود ٹرمپ کی ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ وٹکاف مؤثر رابطہ کار ہیں اور حقیقت کو مسخ نہیں کرتے۔پوتین کے بقول، فی الحال صدر ٹرمپ کے ماسکو کے ممکنہ دورے کی تیاری نہیں ہو رہی، لیکن یہ دعوت بدستور قائم ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق

?️ 30 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے

کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی حکومتی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی

?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم آج

گزشتہ 24 گھنٹوں نے توڑے سارے ریکارڈ

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے

ہندوستانی وکلا کا ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے

?️ 26 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء

حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ میزائل؛صیہونیوں کی نیندیں حرام

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے پاس لاکھوں میزائل

زیلینسکی بدعنوانی کا شکار

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج کے جنرلوں میں سے ایک سرگئی کریونوس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے