?️
سچ خبریں:ایران نے یوکرین کی جنگ اور روس پر پابندیاں عائد کرنے کی دونوں پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ہنگری کے اپنے ہم منصب پیٹر سیارٹو سے ٹیلیفونی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، ویانا مذاکرات اور یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے ہنگری میں بر سر اقتدار پارٹی کی پارلمانی انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس ملک کے ساتھ تعلقات میں فروغ اور دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن میں طے پانے والے معاہدے کو عملی شکل دینے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی ظاہر کی۔
انہوں نے یوکرین بحران کے تعلق سے جنگ اور پابندی دونوں متبادل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یوکرین کے بحران کا سیاسی راستے سے حل نکالنے پر زور دیتا ہے، ایران کے وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کے تعلق سے کہا کہ ایران کی پہل سے مذاکرات میں اہم پیشرفت حاصل ہوئي ہے لیکن ایران اور امریکہ کے مابین ابھی بھی کچھ موضوع باقی بچے ہیں جن کے حل کے لئے یوروپی مذاکرات کاروں کے ذریعے کوشش جاری ہے۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارٹو نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے یہ بات زور دیتے ہوئے کہی کہ ہنگری اپنی خارجہ پالیسی کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا پابند ہے، انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین ہوئے معاہدوں کے نفاذ پر بھی زور دیا۔
مشہور خبریں۔
بریکس ایک عالمی کھلاڑی اور مغرب کا متبادل
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے صربیا کے صدر نے
اگست
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے
دسمبر
آئی ایم ایف پلان کو جاری رکھنے کے لئے بجلی ہوسکتی ہے مہنگی
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی
مارچ
پاکستان کے وزیر خارجہ: ہمارا علاقائی امن کے لیے ایران کے ساتھ ایک وژن ہے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے شہباز شریف
جون
حسنین لہری کا اپنے مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام
?️ 31 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ماڈل حسنین لہری نے
مئی
نیکاراگوئه کی حکومت امریکی ریاستوں کی تنظیم سے اچانک دستبردار
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: نیکاراگوئه کی حکومت نے پیر کی رات اچانک اعلان کیا
اپریل
چین نے بھی دھتکارا اسرائیل کو
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دورہ بیجنگ کے اعلان کے ساتھ ہی، مشرق
جولائی
فرانسیسی شہریوں میں اسلحہ رکھنے کا بڑھتا رجحان
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:فرانس میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ نے فرانسیسی شہریوں کو خود
جنوری