?️
سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں مشتعل مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 108 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اسکائی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں یوم مزدور کے موقع پر ہونے والے احتجاج کے دوران 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے،اس حوالے سے فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ فرانس بھر میں مشتعل مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 108 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
جیرالڈ ڈارون نے کہا کہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار شائد ہی کبھی زخمی ہوئے ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے دوران 291 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے پنشن قوانین میں اصلاحات مبنی پیش کیے جانے والے منصوبے کے خلاف یکم مئی کو لاکھوں افراد نے مظاہروں میں حصہ لیا،اگرچہ زیادہ تر مظاہرے پرامن تھے لیکن بنیاد پرست گروہوں نے مظاہروں کے دوران پیٹرول بم اور فائر بم پھینکے جس کا پولیس نے آنسو گیس اور پانی کے گولوں سے جواب دیا۔
تاہم یہ معلوم نہیں کہ گزشتہ روز کے احتجاج میں کتنے مظاہرین زخمی ہوئے،فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے بھی ٹویٹ کیا کہ تشدد ناقابل قبول ہے،فرانسیسی وزارت داخلہ نے مظاہرین کی کل تعداد 782000 بتائی جن میں سے 112000 نے اس ملک کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی۔
فرانسیسی ورکرز یونین کا کہنا ہے کہ فرانس میں اس سال لیبر ڈے کے مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد پچھلے سالوں کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیرس میں پیٹرول بم کی زد میں آنے سے ایک پولیس افسر کے ہاتھ اور چہرہ شدید جھلس گیا۔
یاد رہے کہ لیون، ٹولوز اور نانٹیس کے شہروں میں بھی مظاہرین کی پرتشدد کاروائیاں ہوئیں اور کچھ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،مظاہرین نے کچھ کاروباری اداروں اور دکانوں پر بھی حملہ کیا،مبینہ طور پر مظاہرین نے جنوبی شہر مارسیلی میں ایک لگژری ہوٹل پر بھی مختصر مدت کے لیے قبضہ کر لیا،اے ایف پی کے مطابق 2009 کے بعد پیر کو پہلا موقع تھا کہ آٹھ بڑی فرانسیسی ٹریڈ یونینوں نے ایک ہی وقت میں احتجاجی کالوں کی حمایت کی۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بہادر ڈاکٹر کے خلاف صہیونیوں کا انسانیت سوز اور غیر قانونی اقدام
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی جیلوں میں کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ
فروری
حزب اللہ نے صیہونیوں کو کن راکٹوں سے گرایا؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: العہد لبنان نیوز سائٹ نے لبنان کی حزب اللہ کو اینٹی
مئی
ہم استقامت کے محور کے طور پر حزب اللہ کے ساتھ ہیں : یمنی سفیر
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: شام میں متعین یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے لبنان
جولائی
صیہونی ویب سائٹ کی نظر میں حماس کی طاقت
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی
جنوری
حماس ضمانتوں کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما طاہر النونو نے اس
جنوری
2023 میں اسرائیل کو درپیش تین چیلنجز
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں 2023 میں صیہونی حکومت
دسمبر
’ لکھ کر دے سکتا ہوں الیکشن ہم ہی جیتیں گے’، نواز شریف اپنی وطن واپسی پر ’پرجوش‘
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی
ستمبر
واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس
اکتوبر