ستمبر2021 میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 2.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

مہنگائی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کے اعدادو شمار میں کہا گیا کہ ستمبر2021 میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 2.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ستمبر2020 کے مقابلے میں ستمبر2021 میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد ہوگئی ہے۔
جولائی سے ستمبر تک مہنگائی کی شرح 8.58 فیصد رہی، ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 9.13 فیصد اور دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح 8.77 فیصد رہی۔

ستمبر میں شہروں میں مہنگائی میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ دیہاتوں میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ماہ میں شہروں میں چکن 42 فیصد، پیاز 32، دال مسور15.70 فیصد مہنگی ہوئی، انڈے 14.43 فیصد، آٹا 9.69، گندم 7.31 فیصد مہنگی ہوئی، چنے 6 فیصد، دال چنا 4.33، سبزیاں 4 اور چینی 3 فیصد مہنگی ہوئی، ٹماٹر 18.90 فیصد، دال مونگ 4 اور آلو 2.62 فیصد سستے ہوئے۔

ایک سال میں چکن 44.63 فیصد، خوردنی تیل 40، انڈے 35 اور چینی 15.26 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں آٹا 19.32 فیصد، دالیں 18 سے 12 فیصد اور پیاز 14 فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات نے اپنے اعدادوشمار میں بتایا کہ ایل پی جی 54 فیصد، بجلی 22.36، موٹر فیول 17.55 فیصد مہنگا ہوا،آلو 26 فیصد، ٹماٹر اور دال مونگ 23 اور سبزیاں 14 فیصد سستی ہوئیں۔ مزید برآں ادارہ شماریات پاکستان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے، پنجاب حکومت سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 20کلو آٹے کا تھیلا 16.3فیصد، آلو اور پیاز26 سے 36 فیصد، دال مونگ 35فیصد، گھی4.5 فیصد، دال ماش6.7 فیصد، دال مسور5 فیصد، دال چنا18.2فیصد، ٹماٹر18.2فیصد اور اسی طرح دیگر اشیاء بھی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کی ٹویٹر کو صلاح

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:لی فیگارو، تھیری بریٹن نے اس سوشل نیٹ ورک کے مالک

آرمی چیف کا دورۂ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب

?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے

شہدائے چوٹہ بازار سرینگر کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

?️ 11 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

رانا ثناء اللہ کا سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ

?️ 13 مئی 2022لندن (سچ خبریں)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق

نیتن یاہو کو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کے خاتمے کا خوف

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے

چمن: کیمپ اکھاڑنے کے بعد مظاہرین کی ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ، متعدد گرفتار

?️ 6 جون 2024چمن: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چمن میں مقامی حکام کی جانب

جارجیا میں احتجاجی مظاہرے کی وجہ کیا ہے؟

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: جارجیا کی غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ نانا کاکبادزے جو

وینزویلا کے دارالحکومت میں شہید قاسم سلیمانی کی دیواری پینٹنگ

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:       وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کی ایک گلی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے