?️
سچ خبریں:ایسا کوئی دن خالی نہیں جاتا جب اماراتی حکام اپنے غیر معمولی اقدامات اور طرز عمل کے ذریعہ اسلام اور عرب قوم پرستی مکمل علیحدگی کا ثبوت دیتے ہیں۔
اماراتی حکام کی متعدد ناکام کوششوں کو یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے چاہے عرب اور اسلامی دنیا کے دشمن کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد سے قبل یا قابض حکومت کے ساتھ معمول کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہوں، ان کے ارتداد پر زور دینے کے لیے ہم مقبوضہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمود الخواجہ کی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہیں جو انھوں نے تورات کونسل آف گورنرز کے چیئرمین شالوم کوہن سے کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد کے سفیر کی بے شرمی اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ انھوں نے قدامت پسند یہودیوں کے اس انتہا پسند ربی سے کہاکہ خدا کی مرضی کے ساتھ آپ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے اور ہم پورے خطے میں آپ کا ساتھ دیں گے،انہوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی جرائم کو منظر عام پر لانے والے اخوان المسلمین کے اور کچھ عربی زبان کے سیٹلائٹ چینلز کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر یہ الزام لگایا کہ وہ اس خطے پیدا ہونے والی کشیدگی کے ذمہ دار ہیں۔
اماراتی سفیر کی اس ملاقت کے دوران ایک غور طلب عمل ہوا کہ صیہونی ربی نے اماراتی سفیر پر ہاتھ پھیر کر اس کو متبرک کیا، اس ملاقات کی تصاویر کے منظر عام پر آنے خاص طور پر سفیر کے سر ہاتھ پھیرنے کی تصویر کو عوامی رائے میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے،الخواجہ نےاپنے ایک احمقانہ بیان میں کہاکہ جب وہ اسرائیل آئے اور انھوں نے تل ابیب میں ایک مسجد دیکھی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بیوقوف سفیر یہ نہیں جانتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قیام سے قبل اور قابض حکومت کا کینسر اسلامی دنیا کے دل میں پھیلنے سے پہلے قدیم زمانے سے تل ابیب ایک فلسطینی علاقہ تھا جس کا نام تل الربیع تھا۔
مختصر یہ کہ بن زائد کے سفیر نے نسل پرستانہ اور دائیں بازو کی تحریک کے ربی کو متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تین ابراہیمی معبد کے افتتاح میں شرکت کریں،واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوششوں میں کوئی کمی نہیں رکھی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی کریڈٹ کارڈ نیٹ ورک پر سائبر حملہ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں
نومبر
لاپتا افراد کے کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں، جسٹس محسن اختر
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی
جون
امریکہ کا مؤقف اسرائیل کی حمایت کرنا ہے، جنگ روکنا نہیں: نبیہ بری
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی دشمن کے
اکتوبر
خلا سے سمندر پر لینڈنگ کا تجربہ انتہائی چیلنج تھا
?️ 7 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں 160 دن
مئی
تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں: یاسمین راشد
?️ 14 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر پنجاب صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
دسمبر
علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور
مارچ
ہندوستانی وکلا کا ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر
جنوری
سردارسلیمانی نے صیہونیوں اور امریکیوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا :رامز الحلبی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت
جنوری