?️
سچ خبریں: پورٹو ریکو میں واقع امریکی نیول بیس "روزویلٹ روڈز” جو 2004 میں بند کر دیا گیا تھا، دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور اس خطے میں امریکی فوج کے پانچ آپریشنل مراکز میں سے ایک بن گیا ہے۔
سی بی ایس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، یہ اقدام کیریبین سمندر میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کے تناظر میں اور وینیزویلا کے خلاف ممکنہ کارروائی سے قبل اٹھایا گیا ہے۔
امریکہ نے ستمبر کے آغاز میں پورٹو ریکو میں 10 جدید ایف-35 لڑاکا جہاز تعینات کیے تھے۔ اسی دوران پینٹاگون کی جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بی-52 بمبار طیارہ ایئرکرافٹ کیریئر "یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ” کے اوپر سے پرواز کر رہا ہے۔ یہ کیریئر کئی ڈسٹرائر اور کروزر جنگی جہازوں کے ہمراہ کیریبین بھیجا گیا ہے۔
ان فوجی حرکات پر وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ خطاب میں متنبہ کیا کہ واشنگٹن وینیزویلا کو "یانکیوں کی کالونی” بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسی دوران، مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے چند دنوں میں وینیزویلا کے خلاف زمینی حملوں سمیت فوجی آپشنز پر سینئر سرکاری اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ متعدد میٹنگیں کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیکڑوں امریکی صحافیوں کا صیہونی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے لانے کا مطالبہ
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:سیکڑوں امریکی نامہ نگاروں اور صحافیوں نے فلسطین کے ساتھ امریکی
جون
یورو بانڈز کے اجرا کا انحصار بہتر ریٹنگ حاصل کرنے پر ہوگا، وزیر خزانہ
?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا
نومبر
بحرین میں اسرائیلی، امریکی اور تین عرب وفود کی ملاقات
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ منامہ
جون
مسجد نبوی کے امام کی پاکستان کے لیے دعائیں
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ
اگست
پنجاب میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئے گئے
?️ 19 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت
اپریل
صیہونیوں کا فرانسیسی پارلیمنٹ ارکان کو ویزا دینے سے انکار ؛ 27 ارکان کا سفر منسوخ
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے یورپی سیاستدانوں کی فلسطین حمایت پر انتقامی
اپریل
پاکستان اور ترکی کے درمیان فوجی تعلقات ؛ رکاوٹیں اور چیلنجز
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:ترکی اور پاکستان کا مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد ، اسلام
جولائی
جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار
?️ 25 اگست 2025جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار
اگست