?️
لاہور: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکاکی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر امڈ آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟
انہوں نے کہا کہ قوم سےاپنےروابط اور حقیقی آزادی کی میری پکار پر ان کے جواب کے بعد میں کامل یقین سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ عوام پہلےہی بہت کچھ سہہ چکےہیں چنانچہ اب ان مافیاز کولوٹ مار کاسلسلہ برقرار رکھنےکی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔
ٹوئٹ کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ سری لنکاکی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر اُمڈ آئیں گے۔
خیال رہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے ایک روز قبل بھی سابق وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ’کل ہمارے مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا پھر کوئی کنٹرول نہیں کرسکے گا‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘اس وقت آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن یہ سب کوشش کر رہے ہیں کہ کل پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہونا ہے اور پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ بننا ہے لیکن یہ پیسہ استعمال کر رہے ہیں اور دو دنوں سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار نہیں پھر کیا ہوتا کیونکہ لوگ میری کنٹرول میں نہیں رہیں گے کیونکہ یہ جاگی ہوئی قوم ہے، یہ نہیں سمجھنا کہ قوم چپ کرکے بیٹھ جائے گی’۔
سابق وزیراعظم نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آج کہہ رہا ہوں کہ کل اگر انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا تو سب کو کہہ رہا ہوں چپ کرکے نہیں بیٹھنا’۔
تاہم گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار پرویز الہٰی کو ملنے والے ووٹوں میں سے (ق) لیگ کے تمام 10 ووٹ مسترد کردیے۔
نتیجتاً حمزہ شہباز 3 ووٹوں کی برتری سے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے اور آج انہوں نے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد کو اپنے قتل کا خطرہ
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: پولیٹیکو نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے
اگست
مفتاح اسماعیل نے کے پی حکومت کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ملاقات کیلئے بلا لیا
?️ 27 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا
اگست
ایران ہمارا قریبی ساتھی ہے: روس
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: سرگئی لاوروف، روس کے وزیر خارجہ نے آر ٹی
فروری
نیو یارک میں منحرف مصنف سلمان رشدی پر حملہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے رپورٹ کیا کہ
اگست
بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ محمود اچکزئی
?️ 30 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے
جنوری
السنوار کی شہادت پر صہیونیوں کی خوشی خوف کی نشانی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحییٰ السنوار فلسطینی مزاحمت کا ایک لیجنڈ ہے۔ وہ ہیروز
اکتوبر
ایک نیا کورونا طوفان اپنے راستے پر ہے: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو خبردار کیا
دسمبر
صیہونی فوج کے جھوٹے دعوے اور میڈیا کی سینسرشپ؛ صیہونی رپورٹر کی زبانی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی صحافی نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے جھوٹے
اکتوبر