سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کی آرمکو آئل کمپنی کو نشانہ بنایا ہے۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی فوج نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع آرامکو تیل کمپنی کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ یہ حملہ قدس 2 میزائل استعمال کرکے کیا گیا۔
سریع نے کہاکہ یہ میزائل ہدف کو درست طریقے سے بشانہ بنانے میں کامیاب رہے ،انھوں نے مزید کہا کہ اس حملے کا مقصد سعودی اتحاد کے یمنی عوام کے خلاف ظالمانہ محاصرے کے تسلسل اور اس ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں فطری اور جائز رد عمل ہے، تاہم ابھی تک اس حملے کے بارے میں سعودی عرب کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یمنی ذرائع نے جمعرات کی صبح یہ اطلاع بھی دی کہ یمنی فورسز نے جنوبی سعودی عرب میں شاہ خالد ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے،یحییٰ سریع نے اس سلسلے میں کہا کہ یو اے وی یونٹ خدا کے فضل سے خمیس مشاط میں واقع شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اہم ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہورہی،انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ آپریشن قاصف K 2 ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا اور اس نےہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔