?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،کسی بھی تیسرے ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت نہیں ہو رہی، پاکستان اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
اسلام آباد میں جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی سال سے دہشت گردی کاشکارہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا نشانہ بن رہی ہیں، پاکستان نےافغانستان کو حال ہی میں ہونے والے حملےکی تفصیلات فراہم کی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک دہشت گرد گروپ نےاس حملے کی ذمہ داری قبول کی، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان پر زور دیا تھا کہ وہ ڈیرہ اسمعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے اور اس حملے میں ملوث لوگوں بشمول ٹی ٹی پی رہنماؤں کو پاکستان کے حوالے کرےافغانستان نے ڈیرہ اسمعٰیل خان حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی رہنماؤں کی جانب سے دہشت گردی کی مذمت کرنے پر ان کا شکر گزار ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس بھیانک اور بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، سیکیورٹی کونسل کے اراکین نے حملے میں ملوث دہشتگردوں، ان کے آرگنائزرز اور مالی امداد فراہم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم آج آزاد جموں کشمیر کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کی تصدیق ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمو ں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو نظر انداز کیا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے، کیونکہ یہ ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین کی کسی بھی شق کا اطلاق اس پر نہیں ہوتا، او آئی سی، چین اور ترکیہ نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے نےکشمیریوں کی حق خودارادیت کو نظر انداز کیا ہے، بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہے، پاکستان مسئلے کے حل کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دنیا بھر میں جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی جاسوسی کارروائیاں اب پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پھیل گئی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے، آرمی چیف کے دورہ امریکا سے قبل دفتر خارجہ سے مشاورت کی گئی، دفتر خارجہ نے دورے کی تیاری کے لیے آئی ایس پی آر اور دفاعی حکام سے مل کر مشاورت کی، اس قسم کے دوروں سے قبل دفتر خارجہ سے مشاورت کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے دوستانہ تعلقات پر مبنی دورہ ہے، آرمی چیف اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کریں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ چمن دھرنے پر پاکستان کا موقف بہت واضح ہے، کسی بھی ملک کے اپنے ایمیگریشن قوانین ہوتے ہیں، پاکستان نے افغانستان کے لیے یکم نومبر سے ’ون ڈاکومینٹ پالیسی‘ متعارف کروائی ہے، اب افغان شہریوں کو ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کا خیر مقدم کرتا ہے، جس میں غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے، یہ قرارداد غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر لوگوں کے اشتعال اور بین الاقوامی اتفاق رائے کی عکاسی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی: وزیر خارجہ
?️ 30 مئی 2021بغداد( سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی
مئی
واشنگٹن کی ایران جنگ پالیسی میں اسٹریٹجک الجھن؛ چینی ماہر کا تجزیہ
?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ کی ایران کے خلاف جنگی پالیسی میں اسٹریٹجک الجھن کے
مارچ
روس نے نیٹو کو دنیا کے امن کے لیئے خطرہ قرار دے دیا
?️ 26 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے نیٹو سربراہ کے بیان پر شدید برہمی
مارچ
افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی
اگست
کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟
?️ 16 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟ تجزیہ
نومبر
مجھے وزیر خزانہ بنانے کیلئے پارٹی کو بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے، اسحٰق ڈار
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے
جنوری
غزہ کے لوگوں کے قتل میں مصنوعی ذہانت کا دخل
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے معتبر ذرائع ابلاغ میں
دسمبر
تل ابیب کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کی وجہ سے صیہونی حکومت کے خلاف
جون