یمنی قیدیوں کی شہادت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی نوٹ

اقوام متحدہ

?️

سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت میں جنگی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدیوں کو پھانسی دینے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کو ایک احتجاجی نوٹ بھیجا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی قیدیوں کے امور کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر، یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کو سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں یمنی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے حوالے سے ایک احتجاجی نوٹ جاری کیا۔

واضح رہے کہ عبدالقادر مرتضیٰ نے المسیرہ چینل کو دیے جانے والے انٹرویو میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدیوں کو سزا دیے جانے کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ سعودی اتحاد کے اس جرم اور دیگر جرائم کو وقت کے ساتھ ساتھ فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ایسے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ان 10 قیدیوں کو کرائے کے فوجیوں کے ذریعے سزائے موت دینے کا جرم کل اس وقت پیش آیا جب یمن میں القاعدہ گروپ کے رہنما نے کئی محاذوں پر سعودی اتحاد کے ساتھ تعاون کا اعتراف کیا۔

یمنی عہدہ دار نے 10 یمنی قیدیوں کی شناخت بھی ظاہر کی، جن میں سے پانچ کا تعلق الحدیدہ صوبے سے، چار کا صوبہ الحجہ اور ایک کا صوبہ المحویت سے ہے،انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاس مجرموں اور اس جرم کے مرتکب ہونے والےافراد کے بارے میں درست معلومات ہیں اور ہم نے تمام تفصیلات کیس فائل میں درج کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت کی اسیران کی نگراں قومی کمیٹی نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ سعودی کرائے کے فوجیوں نےاس ملک کے مغربی ساحل پر 10 یمنی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ویانا مذاکرات میں ایران کے برتر موقف پر امریکی ردعمل

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات میں ایران کی برتری

نیتن یاہو نے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے: صیہونی

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے قابض حکومت کے وزیر

پنجاب: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز

پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری، آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعلیٰ

امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے پریشان ہے؟

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر

خاموشی اور جرم

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ نے حال ہی میں حکومت کو موجودہ

امریکی انٹیلی جنس کی ابتدائی تشخیص: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے ناکام ہو گئے

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی این این نے اطلاع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے