🗓️
سچ خبریں:سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح یمنی دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے سمیت متعدد علاقوں پر بمباری شروع کر دی۔
واس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے منگل کی صبح یمنی دارالحکومت صنعا کے علاقوں پر بمباری شروع کی جبکہ سعودی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یمنی دارالحکومت میں کیے جانے والے حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد سعودی اتحادکی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی ذرائع نے یمن کے مختلف علاقوں میں ریاض کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے جاری رہنے کی اطلاع دی تھی، ذرائع نے بتایا کہ صوبہ تعز کے علاقے البرح، صوبہ صعدہ میں باقم، صوبہ حجہ کے علاقے حرض اور صوبہ مأرب کے علاقے صرواح اور الجوبہ پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر حملے صوبہ مأرب میں کیے گئے جس کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے الجوبہ کے علاقے کو چھ اور صرواح کے علاقے کو چار بار نشانہ بنایا گیا، دوسری جانب ایک یمنی ذریعے نے یمن کے الحدیدہ میں جارحیت پسندوں اور ان سے وابستہ عناصر کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے خطے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل تقریبا چھ سال سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت شروع کر رکھی ہے تاکہ یمن کے معزول مفرور صدر عبد المنصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لایا جا سکے، تاہم یمن کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کے باوجود بھی سعودی حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرے گا ؟
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنرل اسٹاف کے سابق سربراہ نے کہا کہ
اکتوبر
حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی نے اپنے والد کی رہائی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا
🗓️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی
اپریل
راولپنڈی: 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں 532 افراد گرفتار
🗓️ 29 مئی 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پولیس نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں
مئی
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان
🗓️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے
ستمبر
ٹی ایل پی اپنا موقق چھوڑنے کے لئے تیار نہیں:شیخ رشید
🗓️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے
اپریل
اسپیس ایکس کی ’اسٹارشپ‘ کی تیسری آزمائشی پرواز آخری مرحلے میں ناکام
🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘
مارچ
نوجوانوں کوسہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے: وزیراعظم
🗓️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کی صلاحیتوں کے
دسمبر
شام کے لیے دو آپشن
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر