?️
سچ خبریں: یمن کی جیل پر فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، اس انسانیت سوز سانحے پر اقوامِ عالم کی خاموشی پر سوشل میڈیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ انسانیت کا خون ہورہا ہے اور دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یمن کے معصوم بچوں اور خواتین کو دنیا نے بھلا دیا ہے۔
جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یمن میں ہر دن عاشورہ کا ہے اور زمین کا ہر ٹکڑا کربلا ہے۔
صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے کی جانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں یمن میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہوگئی ہے اور وہاں بچے بھوک اور بمباری سے مررہے ہیں۔
ٹوئٹر پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے درخواست کی جارہی ہے کہ معصوم بچوں اور کمزور خواتین کے یوں قتلِ عام کو روکیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جیل پر کیے گئے فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھےاور 200 سے زائد لوگ زخمی ہیں ۔
دوسری جانب سعودی اتحاد نے یمن کی جیل پر فضائی حملے کی تردید کی ہے۔
جبکہ ابھی تک اس انسانیت سوز سانحے پر عالمی رہنما اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں خاموش ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ میں امن کی کوئی ضمانت نہیں:امریکی بائب صدر
?️ 23 دسمبر 2025 یوکرین جنگ میں امن کی کوئی ضمانت نہیں:امریکی بائب صدر امریکی نائب
دسمبر
امریکہ میں مہنگائی سے کون سے علاقے سب سے زیادہ متأثر ہیں؟
?️ 17 ستمبر 2025امریکہ میں مہنگائی سے کون سے علاقے سب سے زیادہ متأثر ہیں؟
ستمبر
ویانا مذاکرات میں ایران کے برتر موقف پر امریکی ردعمل
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات میں ایران کی برتری
فروری
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گرد فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
?️ 24 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ بیت
اپریل
تیز رفتار کشتیوں پر امریکی حملے کی پشت پردہ حقیقت ؛ کولمبیا کے صدر کی زبانی
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی
حکومت سندھ کا صوبے بھر میں 22 سے زائد میگا اسپورٹس ایونٹ منعقد کرانے کا فیصلہ
?️ 21 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے رواں ماہ کے آخری ہفتے سے
اکتوبر
پرتشدد احتجاج: امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا پاکستان میں کشیدگی کم کرنے پر زور
?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینیٹ کی ایک بااختیار کمیٹی نے حکومت پاکستان
مئی
علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل
ستمبر