یمن بحران کے سلسلہ میں امریکہ اور سعودی حکام کو ایک بار پھر ناکامی

امریکہ

?️

سچ خبریں:عنقریب مکمل طور پر آزاد ہونے والےصوبہ مأرب میں صنعا افواج کی پیشقدمی اور کامیابی سےہراساں ہو کر امریکہ اور اقوام متحدہ کے سفیر میدان میں شکست کے کے خوف سےمذاکرات کرنے کے لئے خالی ہاتھ عمان گئے تھے ، انھیں خالی ہاتھ ہی واپس آنا پڑا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یمن بحران کے سلسلہ میں ریاستہائے متحدہ ، سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے عمان کے دارالحکومت مسقط کے اپنے حالیہ دورے کے دوران کوئی نئی تجاویز پیش نہیں کیں بلکہ صرف گذشتہ تجاویز کو ہی دہرایا ،صنعانے ان تجاویز کو پہلی بار صوبہ مأرب کے میدان جنگ میں شکست سے فرار کے طور پر دیکھتا ہے اور دوسری بار جنگ کو روکنے کے امریکی داخلی دباؤ سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھتا ہے۔

اس سلسلہ میں لبنانی روزنامہ الاخبار نے یمنی بحران میں تازہ ترین سفارتی پیشرفتوں کے بارے میں خبر دی اور لکھا کہ امریکہ ، برطانیہ اور سعودی عرب یمن کی موجودہ جنگ کا حل تلاش کرنے کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششیں کررہے ہیں کیونکہ اس ملک کے موجودہ صورتحال ان ممالک میں سے کسی کے مفاد میں نہیں ہے،لبنانی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ مسقط میں کل کی بات چیت کے دوران ، امریکی سفیر ٹم لینڈرکنگ اور یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفتیس کے ذریعہ پچھلے سارے منصوبوں کا اعادہ کیا گیا جن ایک طرف فوجی ذرائع کے خاتمے پر زور دیا گیا جس میں صنعا کی بالا دستی ہے اور دوسری طرف یمن میں معاشی اور سیاسی میکانزم کو چالو کرنے پر زور دیا گیا ہے جس میں جارحیت پسندوں کا پلڑا بھاری ہے۔

الاخبار نے لکھا کہ ایسے دعوے کیے گئے ہیں کہ واشنگٹن سمیت متحارب فریق ایک ایسے سیاسی ماڈل کی تلاش میں ہیں جو سعودی عرب کے باقی اختیارات اور وقار کو برقرار رکھے گا، لیکن سیاسی واقعات اور مذاکراتی عمل ان دعوؤں کی مکمل تردید کرتے ہیں کیوں کہ امریکہ اور سعودی مذاکرات کی بنیاد سعودی عرب کے تسلط اور ان مطالبات کو مسلط کرنے کی کوشش پر مبنی ہے جو یہ ممالک یمن میں فوجی کاروائیوں کے ذریعے حاصل نہیں کرسکے اور اب سیاسی گفت و شنید اور سفارتکاری کے ذریعے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

شارون سے نیتن یاہو تک

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے آج اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ

واشنگٹن روس میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدارتی امیدوار اور ارب پتی امریکی کاروباری وویک رامسوامی

دنیا کہاں جا رہی ہے؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے پر

امریکی اور صیہونی فوج کی مشترکہ جنگی مشق

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی اور امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں

پاکستان چینی پاور پروڈیوسرز کا 1.2 ارب ڈالر کا مقروض

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اکتوبر میں سابق واپڈا ڈسٹری

ترکی کے روس کے ساتھ تعلقات روزبروز بڑھ رہے ہیں: اردوغان

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:CNN کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، ترک صدر رجب طیب

ایچ آر سی پی کا جسٹس (ر) جاوید اقبال کےخلاف الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ قومی

شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے