وزیراعظم نے ڈاکٹر اعجاز منیر کو نیا عہدہ دینے کی منطور دے دی

وزیر اعظم عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کو نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) کا ریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دے دی این ایس پی پی کے ریکٹر کے لیے پینل پانچ سینیئر بیوروکریٹس پر مشتمل تھا جن میں ڈاکٹر اعجاز منیر کے علاوہ رابعہ جویری آغا، مرزا سہیل عامر، شعیب احمد صدیقی اور فیصل شاہکار شامل تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم نے ڈاکٹر اعجاز منیر کی بطور این ایس پی پی ریکٹر تعیناتی کی منظوری دی۔

این ایس پی پی، پاکستان میں سول سرونٹس کی تربیت کا معتبر ادارہ ہے جس کا کام پالیسی سازی اور ان پر مختلف سطح پر عملدرآمد کے لیے سول سرونٹس کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

قبل ازیں 20 اپریل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے، جو این ایس پی پی بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی ہیں، مندرجہ بالا پینل کی منظوری دی تھی۔اس پینل کی این ایس پی پی کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کردہ سرچ کمیٹی نے سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اعجاز منیر کی بطور این ایس پی پی ریکٹر تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جاچکا ہے اور وہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد یہ عہدہ سنبھا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی تعطیلات تک ڈاکٹر اعجاز منیر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے طور پر فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گے، جبکہ نئے سیکریٹری کے انتخاب کے لیے رواں ہفتے کے اختتام تک طاقتور سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عہدے کے لیے سیکریٹری صنعت و پیداوار افضل لطیف، سیکریٹری خزانہ کامران علی افضل اور سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے وزیر خزانہ بننے کے بعد کامران علی افضل وزارت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ وفاقی وزیر اس کام کے لیے اپنی مرضی کا شخص لانا چاہتے ہیں جس کے لیے ان کا تقرر کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب جنیوا میں منسوخ؛ وائٹ ہاؤس کا نیا بیان

?️ 18 جون 2026سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ

صیہونی حکومت کے سربراہ بھی سائبر حملے کا شکار

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے

پاکستان نے بھارت کا نام سی کیٹیگری سے نکال دیا

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی

بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ اسحاق ڈار

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

الجولانی کے بھائی شام کی نئی حکومت میں دوسرا سب سے بڑے عہدے پر فائز

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی نے اپنے بھائی کو شام کی نئی

جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل

?️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ

غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہو چکے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ کے

اسرائیل میں کبھی امن ممکن نہیں :صیہونی سیاستدان 

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی سیاستدان آویگدور لیبرمن نے یمن سے داغے گئے میزائلوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے