?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کوروناوائرس کی چوتھی لہر ملک بھر میں آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے، مختلف شہروں میں وبا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں گلگت پہلے نمبرپر ہے، وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح8.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی، ملک میں کورونا کی یومیہ بلند ترین 35 فیصد شرح گلگت میں ہے، چاروں صوبوں کے22 اضلاع کورونا سے متعلق اہم ہیں، دیامر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 5.19 فیصد ہے، ملک کے 5اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح ایک فیصد ہے۔
مظفر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 17.12، میرپور میں6.45 فیصد، کراچی میں 23.32 فیصد، حیدرآباد میں5.58 اور وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح8.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 13.16، نوشہرہ میں6فیصد ہے۔
ایبٹ آبادمیں کوروناکیسز کی شرح 1.95،چارسدہ میں1.47فیصد، صوابی میں 3.3 فیصد، سوات میں0.34، ملتان میں 1.26 فیصد، بہاولپورمیں 0.28 فیصد اور راولپنڈی میں کورونا کیسز کی شرح11.32 فیصد دیکھ جارہی ہے۔کورونا کے پھیلاؤ کی شرح لاہور میں2.65فیصد، گوجرانوالہ میں 0.48 فیصد اور گجرات میں0.33 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کیسز کے اضافہ کے حوالے سے حکومتی عہدیداروں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے والوں کی شرطیں
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی انتہائی
جولائی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پیٹرولیم مصموعات کی قیمتوں سے متلعق بڑی خبر سامنے
دسمبر
سات اکتوبر کا واقعہ صہیونی مظالم کا فطری ردعمل تھا
?️ 8 اکتوبر 2025سات اکتوبر کا واقعہ صہیونی مظالم کا فطری ردعمل تھا فلسطینی تحریک
اکتوبر
عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے: وزیر خارجہ
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
مئی
چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے اس متنازعہ دعوے پر کہ تائیوان کو
اکتوبر
چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے
اپریل
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن تیز ہوگیا
?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں
ستمبر
تہران کے استغاثہ کی جانب سے رضا پہلوی کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:تہران کے استغاثہ نے اعلان کیا ہے کہ رضا پہلوی کے
جولائی