?️
سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ ہیگ ٹریبونل کے ساتھ بھی جاری ہے۔
فلسطینی شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے تاکید کی ہے کہ گزشتہ ہفتے ہیگ کی عدالت میں جنوبی افریقہ نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اجتماعی قتل و غارت پر پابندی کے مجوزہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر مبنی مقدمے کی سماعت شروع ہونے کے بعد سے صیہونی غاصب حکومت نے ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی قانونی شکایت
انسانی حقوق کے اس ادارے نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی وکلاء نے عالمی عدالت میں اجتماعی قتل کے الزام کو مسترد کرنے کے حوالے سے جو موقف کے برعکس زمینی حقائق یہ بتاتے ہیں کہ اسرائیل نے کبھی بھی ان قتلوں کا سلسلہ بند نہیں کیا حتیٰ کہ جب ہیگ ٹربیونل میں اس کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔
صیہونی حکومت نے اس عدالت کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی، لیکن ہیومن رائٹس واچ کی بین الاقوامی دستاویزات میں اس حکومت کے دعووں کو غزہ میں 12 سے 18 جنوری کی صورتحال سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی جارح حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں اور مقدمہ دائر،کس نے کیا؟
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 7 دنوں میں غزہ میں 1018 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا، جن میں سے کم از کم 390 بچے اور 208 خواتین ہیں، یاد رہے کہ اسرائیل نے روزانہ اوسطاً 145 افراد کو شہید کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے شام کے 35 آئل ٹینکرز کو ہائی جیک کیا
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: شام کے ایک سیکورٹی ذرائع نے آج ہفتہ کو
جولائی
قومی اسمبلی کے اسپیکر واپڈا چیئرمین سے ملاقات کی
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین واپڈا
جولائی
جرمن چانسلر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، وجہ؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جرمنی میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے ظاہر
دسمبر
بھاری ڈیوٹی کی وجہ سے بھارت کے ساتھ تجارت معطل ہے، اسحٰق ڈار
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی کو
مئی
ان کا کام ہی یہی ہے
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز چینی صدر
جون
عدن میں امریکی بحری جہاز پر کیا بیتی؛ سینٹ کام کی زبانی
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرو کانفیڈینس
مارچ
سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو وائرل
?️ 18 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی کم سن
فروری
سعودی ٹیکنیکل ٹیم شام میں داخل
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
مئی