شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنے پر فواد چوہدری کا ردعمل

نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کے ملک سے باہر جانے کی اجازت پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کوشش کریں گے شہبازشریف کو باہر جانے سے روکا جائے، شہبازشریف نے آج رات باہر جانے کی بکنگ کروائی ہوئی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقرنجفی قابل جج ہیں، ان کا حترام ہے، لیکن جس طرح فیصلہ ہوا، 24گھنٹے میں پٹیشن قابل سماعت ہوئی ، نوٹس ہو، ان کو بلایا جائے اور شام کو فیصلہ ہوجائے۔

حکومتی وکیل کا موقف تھا اس کو عید کے بعد لے کر جایا جائے،عوام کے تاثر کو بیان کرنا ہمارا حق ہے،نوازشریف، مریم نواز اور شہبازشریف کو جس طرح ریلیف ملا، اس طرح عام عوام کو ریلیف نہیں ملا، نوازشریف، شہباز، مریم نواز نے اربوں روپیہ منی لانڈرنگ کی، لیکن واپس نہیں لے کر آئے ، اس پر حکومت پر تنقید ہوتی ہے، عوام نے حکومت کو ووٹ احتساب کے بیانیئے پر دیا ہے، لوگ سمجھتے ہیں حکومت ان سے پیسے نہیں لے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں میں اتنی جلدی بھی نہیں کرنی چاہیے کہ انصاف دب جائے، اتنا دیر بھی نہ ہو، کہ انصاف ہوتا نظر نہ آئے۔ شہبازشریف کی عدالت میں میرٹ کو نہیں دیکھا گیا،کیاان کے ہاتھ صاف ہیں، شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹی ٹیز آئیں، وہ عدالت میں ان کا جواب نہیں دے سکے، شہبازشریف نے نوازشریف کی گارنٹی دی، لیکن یہ سب باہر جارہے ہیں۔

پیسے واپس نہیں لارہے،جب شہبازشریف واپس آئے تھے وہ کیسز کا سامنا کرنے واپس نہیں آئے تھے، وہ کورونا پر سیاست کرنے آئے تھے۔ ان کے بچے فیملی ممبران ملک سے باہر فرار ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ تاثر بن گیا ہے سائیکل چوری کریں گے تو جیل جانا پڑے گا، اربوں روپے کی کرپشن پر کچھ نہیں ہوگا۔ یہ تاثر ہماری قوم کو لے بیٹھے گا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ نیب کیسز کمزور ہیں، تو عدالتوں کو جرمانے کرنے چاہئیں، شہبازشریف کے کیس میں دستاویزی ثبوت موجود ہیں، نیب کی عدالت کو کہا جاتا کہ 30دنوں میں فیصلہ کریں لیکن اس کے برعکس شہبازشریف کوضمانت دے دی۔شہبازشریف کوسزا ہونے والی تھی، ان کو سزائیں ہوجائیں تو فرق نہیں پڑتا۔اپوزیشن اصلاحات میں ساتھ نہیں دیتی، بوسیدہ نظام ان کو سہولت دیتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نازک صورتحال

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور دستاویزات سے معلوم

غزہ کی جنگ نسل کشی تھی، ناکہ فوجی آپریشن 

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: رفح کے میئر نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں

افریقی یونین میں صیہونی حکومت کی رکنیت اس اتحاد کے ٹوٹنے کا باعث بنے گی: الجزائر

?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے صہیونی حکومت کی افریقی

عمران خان کے خلاف کیس کس نوعیت کے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج کی زبانی

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان

مغربی کنارے میں اسرائیل کے سنہری دور کا خاتمہ ہونے والا ہے: عبرانی میڈیا

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے سنہری دور

امریکی تاریخ کا سب سے بڑا تاوان 

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پنس نے ایران اور امریکہ

شام میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذررائع نے بتایا ہے کہ درعا کے مضافات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے