ہمیں کوئی تحفظ نہیں:صیہونی مظاہرین

تحفظ

🗓️

سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد کاروں نے گزشتہ ہفتہ کی شب کو تل ابیب کے مضافات میں واقع العاد علاقے کے داخلی دروازے پر فلسطینیوں کے حملوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اخبار کے مطابق انہوں نے اسرائیلی پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ساتھ ہی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے، صیہونی مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جب انہوں نے سڑک کو بلاک کرنے کی کوشش کی جس کے بعد تین آبادکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب صیہونیوں نے گزشتہ رات رعنانا قصبے میں تل ابیب حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے گھر کے سامنے جمع ہو کر ان کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے بینیٹ حکومت کو نااہل اور آباد کاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ناکام قرار دیا نیز ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

دریں اثناء اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی گزشتہ رات مظاہروں کو بھڑکاتے ہوئے بینیٹ کی کابینہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اسرائیلیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔

نیتن یاہو نے کچھ مزاحمتی شخصیات جیسے کہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر احمد الجابری اور جہاد اسلامی کے ایک ممتاز کمانڈر ابو العطا کو قتل کرنے کے اپنے احکامات کو یاد کرتے ہوئے واضح طور پر مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی پالیسی کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

مشہور خبریں۔

سرحدی تنازعات کے بارے میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم کا اظہار خیال

🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیراعظم نے ایران اور پاکستان کے درمیان

بھارتی اداکارہ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ

🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی

طوفان الاقصی نے نیتن یاہو کا پتا گول کر دیا

🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں کرائے گئے ایک نئے سروے کے نتائج

صہیونی جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر سے بھی خوفزدہ

🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بیروت کی سڑکوں پر

صیہونی بستیوں پر 180 راکٹ فائر

🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے غزہ کی صہیونی بستیوں میں خطرے کی

صیہونی فوج کے ہتھیار جرائم پیشہ گروہوں کے حامی

🗓️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:ہاریٹز کے مطابق 2013 اور 2020 کے درمیان سینکڑوں ہتھیار اسرائیلی

غزہ میں شیلدگ خصوصی یونٹ کی بے مثال ہلاکتیں 

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شیلداگ اسپیشل یونٹ کے اعلیٰ

برطانوی جیلوں کی ابتر حالت

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: این ٹی وی  رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلیں برسوں سے بھری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے