?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ازبک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر مہمان صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے گلدستہ بھی پیش کیا۔
ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس جولائی میں ازبکستان کا دورہ کیا تھا جہاں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے اور تاریخی شخصیات پر فلمیں بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 15 جولائی 2021 کو دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کے بعد ازبک صدر شوکت مرزایوف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم سب ایک مقصد پر ہیں، مجھے معلوم ہے کہ آپ تعلیم اور لوگوں کو موجودہ معاشی حالات سے نکالنے کے لیے توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامک کی طرف تبدیلی پر زور دینے کا وقت ہے، منصوبہ یہی ہے کہ دولت پیدا کی جائے، اگر دولت پیدا ہوئی تو ہم اپنےمعاشرے کے غریب لوگوں کو اوپر اٹھا سکیں گے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ اب ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ ہم ازبکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کریں جو وسطی ایشیا کا سب سے بڑا ملک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اسے ہم دونوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ثفاقتی تعلقات بھی بہتر کرنے پر زور دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی سطح پر یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے عظیم مغل ظہیرالدین بابر پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی نسل نے ہندوستان پر 300 سال تک حکمرانی کی، اس دوران ہندوستان کو دنیا کے دولت سے مالامال ممالک میں سے ایک تصور کیا جاتا تھا، 24 سے 25 فیصد عالمی جی ڈی پی ہندوستان کی ہوتی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک نے فضائی رابطے بڑھانے کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور زمینی رابطوں کے لیے ہم نے تجربہ کیا ہے کہ طورخم بارڈر سے ٹرک دو دن میں ازبکستان پہنچا ہے۔
ن کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے شہر مزارع شریف سے پشاور تک ریل سروس کے منصوبہ پر ہم سب پرجوش ہیں اور ہم سمجھتے ہیں اگر یہ ریلوے لائن بچھ گئی تو یہ سب کچھ تبدیل کر رکے رکھ دی گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ بہتر کرے گی اور اشیا کی ترسیل میں بھی بہتری ہوگی اور میں صدر شوکت کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اور میری حکومت اس زبردست منصوبے کے لیے ہر ممکنہ کوشش بروئے کار لائے گی۔


مشہور خبریں۔
سانحہ جڑانوالہ: ریاست آئندہ ایسا افسوس ناک واقعہ نہیں ہونے دے گی، نگران وزیراعظم
?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصل آباد کے
اگست
موجودہ صورتحال میں بلاول اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا، امریکی اسکالر
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اگرچہ بھارت اور پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے
مئی
ان کو خوف تھا عمران خان جنرل فیض کو لگا دے گا اور اگر ایسا ہوگیا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا:عمران خان
?️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ
جون
پیلوسی کی روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کی حمایت
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کیا کہ وہ روس
مئی
افغانستان میں جنگ کی مہلک میراث؛ بارودی سرنگیں اب بھی جان لیوا
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں پرانی جنگوں کی باقیات یعنی
جولائی
نیتن یاہو کی قاتل حکومت پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں ہونا چاہیے:امریکی سینیٹر
?️ 31 جولائی 2025نیتن یاہو کی قاتل حکومت پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں ہونا
جولائی
یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں:عراق
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے میں مدد
اکتوبر
ترکی لیبیا کی عوام کی مدد کرنے کو تیار
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق ہونے
ستمبر