?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی حمایت کے الزامات پر حیرت کا اظہار کیا۔
سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے اپنے ملک پر روس کی حمایت کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاض پر یوکرین کی جنگ میں روس کی حمایت کرنے کے الزامات سے حیران ہیں، ایسے جھوٹے الزامات یوکرین کی حکومت نے بھی نہیں لگائے۔
سعودی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ OPEC+ کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی وجوہات کی بنا پر کیا گیا تھا، لیکن بعض نے سعودی عرب پر روس کی حمایت کا الزام لگایا ہے جبکہ ایران بھی اوپیک کا رکن ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ کھڑا ہے؟
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے اوپیک + تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی تیل کی پیداوار کو کم کرے گی، اس فیصلے کے اعلان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے۔
اس بیان کے جواب میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ وہ تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے OPEC+ کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی تنازعات میں ریاض کے کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بارے میں کسی بھی بیان کو مسترد کرتا ہے، یہ بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے، OPEC+ کا فیصلہ کسی ایک ملک نے نہیں بلکہ اس گروپ کے تمام ممبر ممالک کے اتفاق رائے سے کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیویارک کے پراسیکیوٹر کی ٹرمپ اور ان کے بچوں کی طلبی
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:نیویارک کے اٹارنی آفس نے تصدیق کی ہے کہ سابق امریکی
جنوری
صہیونی قیدیوں کے بارے میں حماس کی پیشگی شرط
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے قومی مواصلات کے ڈائریکٹر علی برکہ نے ایک
دسمبر
تائیوان مت جاؤ!؛ پیلوسی کو ٹرمپ کا مشورہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ
جولائی
پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل، این او سی جاری
?️ 6 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان
فروری
سعودی حکومت یمن کے بحران سے نکلنے کے راستے کی تلاش میں
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ یمنی فورسز کی "7
دسمبر
کراچی میں وزیر اعظم ہاوس کے قریب اساتذہ کا احتجاج
?️ 23 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)اساتذہ نے اپنی سروس کو مستقل کا مطالبہ کرنے کے لئے
مارچ
صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد فلسطینی عہدیدار کا دورہ سعودی عرب منسوخ
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے غزہ پر صیہونی
مئی
کیا صیہونی ریاست خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں کی
جولائی