🗓️
سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے اقدامات جنگی جرائم سے کم نہیں ہیں جس کے لیے اسے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن لیبر یونین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے دار الحکومت کیف کے شہر بوچا میں عام شہریوں کا بیہیمانہ قتل، لاشیں ایک اجتماعی قبر میں ڈالنا، ظلم و بربریت اور انسانیت سوز مناظر ،معذرت کے کسی اظہار کے بغیر دنیا کے مشاہدے کے لیے چھوڑ دیے گئے۔
بائیڈن نے کہا کہ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگی جرائم سے کم نہیں ،ذمہ دارانہ رویہ رکھنے والے ممالک کومل کر اس کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے تک لانا چاہئیے،امریکی صدر نے یہ الفاظ ایسے وقت میں کہے ہیں جب بوچا کی سڑکوں پر اور اجتماعی قبر میں پڑی لاشوں کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔
بائیڈن نے کہا ہے کہ روس پہلے ہی اپنی ابتدائی لڑائی میں ناکام ہوچکا ہے، اور ان کی فوج یوکرین کے دارالحکومت کیف سے واپس جا رہی ہے۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی،انھوں نے کہا کہ لڑائی ایک طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔
تاہم بائیڈن نےاس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ اپنی آزادی کے لیے لڑنے والے یوکرینیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر نے کہا کہ ہم روس کو اس قابل نہیں چھوڑیں گے کہ وہ کئی سالوں تک سر اٹھا سکے۔
مشہور خبریں۔
خطے میں اسرائیل کے جرائم اس کی ناکامیوں کی وجہ سے
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ کی
اکتوبر
برطانوی عوام کو اس سال سردی اور بھوک کا سامنا
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے
اگست
بغاوت کے قانون کی آڑ میں مجھے 10 برس تک قید کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
🗓️ 15 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے
مئی
غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟
🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی اسپتال میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیے
اکتوبر
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
🗓️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر
مئی
نیو اورلینز واقعے کا مشتبہ شخص کون تھا ؟
🗓️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے بدھ کی رات لکھا کہ NOLA.com نے قانون
جنوری
تیسرے انتفاضہ کے آثار دکھائی دے رہے ہیں: صہیونی جنرل کا انتباہ
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ایک صہیونی جنرل نے حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فلسطینی
مئی
چین نے پاکستان میں مزید اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے
🗓️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اربوں ڈالرز کے
ستمبر