مسلم لیگ ن کے ایم این اے کو فردوس عاشق نے وارننگ دے دی

عاشق فردوس

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)   تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پی پی 38 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ارمغان سبحانی کو 3 روز میں جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی اور عدم ادائیگی پر ارمغان سبحانی کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فردوس عاشق اعوان کو وارننگ نوٹس جاری کیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے حلقے میں دوبارہ داخل نہ ہونےکی یقین دہانی کروا دی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی پی اڑتیس سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، نشست چوہدری خوش اختر کی وفات کےباعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 48 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب اٹھائیس جولائی کو ہوگا، امیدوار سات سے دس جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست گیارہ جون کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال اٹھارہ جون تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار ریٹرننگ افسر کےفیصلوں کےخلاف بائیس جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے، یکم جولائی کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیےجائیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی پی38سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب پر اہم اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیالکوٹ میں اٹھائیس جولائی تک سرکاری محکموں میں پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، سرکاری حکام ، رکن ا سمبلی یا بلدیاتی نمائندہ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکتا، حلقے میں پابندیاں 28 جولائی کو ضمنی انتخاب تک لاگو رہیں گی۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ: ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں پاکستان

بلومبرگ کی تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ مفاہمت کے مسودے کی تفصیلات

?️ 17 جون 2026سچ خبریں: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایران اور امریکہ کے درمیان

ایران کو معاہدہ مکہ میں شامل ہونے کی دعوت، اسرائیل میں تشویش 

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق ایران کو معاہدہ مکہ میں شامل ہونے

امریکہ شام کا تیل لوٹنے والا قزاق:چین

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جلد

دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں

امریکہ ترکی میں بغاوت کی تلاش میں ہے:ترک وزیر داخلہ

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے ایک تقریر میں امریکہ پر ترکی

حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں فی لیٹر 55، 55 روپے اضافے کا اعلان

?️ 6 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول

اپوزیشن، حکومت گرانے کی  کوشش کر رہی  ہے: وزیراعظم

?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مقصد اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے