ہم تم سے نزدیک ہیں؛صیہونی ذرائع ابلاغ پر وسیع سائبر حملہ

صیہونی

?️

سچ خبریں:جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر صیہونی اخبار”معاریو” اور "یروشلم پوسٹ” کو وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
استقامتی محاذ کے عظیم کمانڈر وں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر صیہونی اخبارات معاریو اور یورشلم پوسٹ کی ویب سائٹوں پر زبردست سائبر حملے کئے گئے ہیں،صیہونی ذرائع ابلاغ کو ہیک کرنے کے حوالے سے رپورٹیں نصف شب آنلائن شائع کی گئیں جن میں معاریو اخبار کے سوشل میڈیا کی پوسٹس منجملہ ٹوئٹر پر پہلے دھماکوں کی تصویریں دکھائی گئیں جبکہ تیسری پوسٹ میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تصویریں دکھائی گئیں۔

ان تصویروں کے ساتھ یہ جملے بھی لکھے ہوئے تھے کہ ہم اس جگہ بھی تمہارے قریب تک پہنچے ہوئے ہیں جہاں تم سوچ بھی نہیں سکتے،یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورشلم پوسٹ کے ٹوئٹر پیج اور اس کی ویب سائٹ کے پہلے پیج پر بھی ہیکروں نے یہی تصاویر پوسٹ کی ہیں، اس سائبر حملے کے بعد یورشلم پوسٹ کی ویب سائٹ کا پہلا پیج رسائی سے باہر ہوگیا اور معاریو کے صارفین کے اکاؤنٹ سے تمام ٹوئیٹ ڈیلیٹ ہوگئے،تاہم اب تک اس سائبر حملے کے ذمہ داروں یا ہیکروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

2022 ترکی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:    زیادہ تر ترک تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ

باکو اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے معاہدے

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کا عوامی جمہوریہ چین

پاکستانی فوج کے ترجمان: اسلام آباد ایران کی پرامن سفارت کاری

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں:  خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران

وزیر اعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچ گئے

?️ 9 مئی 2021مکہ مکرمہ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول کھولنے کا اعلان

?️ 3 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں

ترکی کا کردوں اور اوجالان کے حوالے سے پالیسی میں اچانک یو ٹرن

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کردوں اور عبداللہ اوجالان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی

طالبان کی اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے