سچ خبریںاسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے راستے مقبوضہ فلسطین سے گیس کی یورپ منتقلی کے لیے سہ فریقی خفیہ مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی اس پر دستخط کیے جائیں گے۔
صیہونی فوج کے ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل، یورپی یونین اور مصر کے درمیان مقبوضہ فلسطین سے مصر کے راستے گیس کی یورپ منتقلی کے لیے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں اور اس کے مندرجات کا اعلان جلد میڈیا میں پیش کیا جائے گا۔۔
اسرائیلی وزیر توانائی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے زور دیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں، صہیونی ماہرین کے مطابق یوکرین کے بحران سے پیدا ہونے والی عالمی صورتحال کے پیش نظر تل ابیب اپنی گیس مارکیٹوں میں توسیع کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ اس وقت صرف مصر اور اردن اس کی گیس کے گاہک ہیں۔
اسرائیلی وزیر توانائی نے یہ بھی اعلان کیا کہ یورپ کو برآمدات کی فراہمی کے لیے گیس کے وسائل دریافت کرنے کے لیے جلد ٹینڈر کا اعلان کیا جائے گا، منصوبے کے مطابق مقبوضہ فلسطین سے مصر اور وہاں سے یورپ تک گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان ڈرون حملے میں پاکستانی زمین نہیں بلکہ فضا کے استعمال کا ‘سوال’ ہے، فواد چوہدری
اگست
دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، وزیر قانون
اپریل
بلیو اسکائی صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک جا پہنچی
نومبر
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے واپس لے لی
جنوری
2022 میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے امریکی بچے
دسمبر
ٹرمپ انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں
نومبر
سینیٹ میں اقلیتی رکن نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھادیا
مارچ
خاتون جج دھمکی کیس: بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فروری