حکومت کو عدالت میں وہی پروٹوکول ملے گا جو عام آدمی کو ملتا ہے۔ سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں وفاقی حکومت کی اپیل زائد المیعاد قرار دے کر خارج کر دی۔

عدالت عظمیٰ کی جسٹس عائشہ ملک نے فیصلہ دیا کہ حکومت کو بھی عدالت میں وہی پروٹوکول ملے گا جو عام آدمی کو ملتا ہے، حکومت کوئی انوکھا سائل نہیں، اسے بھی عام شہری کی طرح قانون ماننا پڑے گا، ریاست شہریوں سے تو قانون منواتی ہے، لیکن خود بہانے بناتی ہے۔

سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں تاخیر معاف کرنے کی حکومتی استدعا بھی مسترد کردی اور قرار دیا کہ دفتروں کے اندر رولز یا انتظامی مشکل وقت کی پابندی سے اوپر نہیں ہوسکتے، حکومت کے مطابق افسر کے تبادلے کی وجہ سے فائلیں دفتر رہیں، اپیل دائر کرنے میں دیر ہوئی۔

عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ سرکاری افسران کی کمی یا کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونا حکومت کا اپنا قصور ہے، ریاست اپنی نااہلی کا بوجھ عدالت پر نہیں ڈال سکتی، بیوروکریسی کی سستی کی سزا دوسرے فریق کو نہیں دی جاسکتی، قانون پر عملدرآمد افسران کی سہولت کے تابع نہیں بلکہ نظم و ضبط کا پابند ہونا چاہئے۔

وفاقی حکومت نے مقررہ 60 دن کی مدت گزرنے کے بعد 20 دن کی تاخیر سے اپیل دائر کی تھی۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ میں قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت

?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قومی احتساب

ٹرمپ کی اسرائیلی فوجی عہدیداروں سے خفیہ مشاورت

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی فوجی اور سیاسی قیادت کے

گریٹر عراق میں ایک بڑے سیکورٹی آپریشن کا آغاز

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:   فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زمینی افواج کی

امریکہ حماس کے ساتھ یکطرفہ معاہدے کا خواہاں

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکہ حماس کے ساتھ

ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔ بلاول بھٹو

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین

عمان کے قریب ایک اور بحری حادثہ

?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں:برطانیہ کے بحری تجارتی آپریشنز ادارے نے اعلان کیا ہے کہ

مشرق وسطی کا کینسر

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

بیوی یا خاتون کو عزت نہ دینے والا کبھی مرد ہو ہی نہیں ہوسکتا، جان ریمبو

?️ 8 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو جان ریمبو کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے