سچ خبریں:صیہونیوں کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی وجہ سے امریکہ میں گوگل اور ایمازون کے خلاف مظاہرہ ہوا۔
اسرائیل کو جاسوسی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی بنا پر امریکہ میں گوگل اور ایمازون کے دفاتر کے باہر احتجاج شروع کر دیا گیا،دونوں کمپنیوں کے ملازمین اور مقامی آبادی کے افراد نے مختلف شہروں میں ان کمپنیوں کے دفاتر کے باہر مظاہرے کئے۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرے سان فرانسسکو، نیو یارک، اسیٹل، اٹلانٹا اور کیلیفورنیا کے علاقے سیلی کون ویلی نیز شمالی کیرولینا کے شہر ڈرہان میں کئے گئے،مظاہروں کا انعقاد گوگل اور نسل پرست ٹکنالوجی نامنظور تنظیم کی اپیل پر کیا گیا تھا۔
مظاہرین نے دونوں کمپنیوں سے 1.2 ملین ڈالر کا نیمبس معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، اس معاہدہ کے تحت قابض اسرائیلی حکومت، اس کی فوج اور پولیس کے ڈیٹا کو جدید ٹیکنالوجی منتقل کیا جائے گی، یاد رہے کہ گوگل پر اس سے پہلے بھی صیہونیوں کی مدد کرنے کے شواہد منظر عام پر آچکے ہیں اور اس کے خلاف متعدد مظاہرے بھی ہوچکے ہیں تاہم ان تنظیموں نے صیہونیوں کو دی جانے والی امداد بند نہیں کی ہے۔
دوران احتجاج گوگل کے مستعفی ڈائریکٹر ایریل کورین نے بتایا کہ کس طرح گوگل نے ان سے نمبس پروجیکٹ کی مخالفت کرنے کا بدلہ لیا اور ان کا تبادلہ کمپنی کے برازیل کے دفتر میں کر دیا۔
مشہور خبریں۔
خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہار
جون
کیا اسرائیل کی بین الاقوامی قانونی حیثیت ختم ہو رہی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
نومبر
حلب میں امریکہ کیا کردار ادا کررہا ہے؟
دسمبر
میئر کراچی کے الیکشن کے خلاف جماعت اسلامی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد
جون
صیہونیوں کا سب سے اہم جاسوسی اڈہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں
ستمبر
حکومت نے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال جاری رکھا تو مذاکرات ختم کردیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر
کیا ٹرمپ کو 6 جنوری کے مجرموں کی معاف کرنا چاہیے تھا؟ ٹرمپ کے قریبی ساتھی کی زبانی
جنوری
الازہر یونیورسٹی کی ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی حمایت
مئی