?️
سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ایک عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ امن کا خواہاں نہیں ہے اور اگلے مرحلے میں امریکی فوجی یمنی افواج کے حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی وزارت اطلاعات کے مشیر توفیق الحمیری نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی طرف سے خطے میں بھیجے گئے لنڈرکنگ ٹیم کے دورے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن واقعتاً کسی حقیقی جنگ بندی کی تلاش میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کا امریکہ کو سخت انتباہ
انہوں نے کہا کہ اس خطے میں فوجی سازوسامان بھیجنا امریکہ کی نیت کو ثابت کرنے کی بہترین دلیل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم خطے میں اس ملک کے ایلچی کے دورے کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے موقف کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے درحقیقت یمن کا سفر نہیں کیا بلکہ وہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب گئے تاکہ مستقل جنگ بندی کے حصول کے امکان کی تحقیقات کریں۔
یمنی عہدیدار نے کہا کہ لیکن عملی طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکیوں کا جنگ بندی تک پہنچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
الحمیری نے کہا کہ اقتصادی میدان میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ امریکہ، انگلینڈ اور فرانس نے جمہوریہ یمن کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق شقوں کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ظاہر کرتا ہے کہ دشمن ملک میں جنگ بندی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے نیز لنڈرکنگ کا یہ سفر بحیرہ احمر اور یمن کے علاقائی پانیوں کے قریب امریکی فوجی سازوسامان بھیجنے کے سلسلے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور میں یمن اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے پہلے مخالف امریکہ، انگلینڈ اور فرانس ہیں، جب دوسرا فریق امن کی بات کرتا ہے تو اس کے ساتھ فوجیوں کا انخلا یا قیدیوں کی رہائی جیسے عملی اقدامات کے ساتھ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں یمنی پانیوں کے نزدیک ہونے کی ہمت ہے؟
الحمیری نے کہا کہ یمنی افواج جب سعودی عرب کے علاقوں کو نشانہ بناتی ہیں تو وہ دراصل امریکی مفادات کو نشانہ بناتی ہیں کیونکہ سعودی عرب امریکی ہاتھ کا آلہ کار ہے لہذ آج کے بعد امریکی فوج یمنی افواج کے حملوں سے بچ نہیں سکیں گی۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن، حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے: وزیراعظم
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مقصد اپنے
جون
پرویز الٰہی کا یوٹرن، حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
فواد خان اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ ریلیز
?️ 28 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہو گیا، کیونکہ اب
نومبر
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے خبردار کرتے ہیں،قدس کانفرنس کا اعلامیہ
?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات
اپریل
کیا اقوام متحدہ اسرائیل سے محفوظ ہے؟ یورپی یونین کی زبانی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا
اکتوبر
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دُگنی کردی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: سرچ انجن گوگل نے اے آئی ایسنشلز کورس، گوگل کیریئر
مئی
کراچی کے عوام کا اعتماد ضائع نہیں ہونے دیں گے، خالد مقبول صدیقی
?️ 7 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول
فروری
گندم سبسڈی میں کمی کیخلاف گلگت بلتستان میں ہڑتال، نظام زندگی مفلوج
?️ 26 جنوری 2024گلگت بلتستان: (سچ خبریں) گلگت بلتستان بھر میں گندم سبسڈی میں کمی
جنوری